شام کے شمالی شہر حلب کی سنٹرل جیل پر گذشتہ ہفتے مبینہ طور پر ایک پاکستانی نژاد برطانوی شہری نے خودکش بم حملہ کیا تھا اور وہاں سے سیکڑوں قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
فلسطین کے مقبوضہ عرب شہروں میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم ایک یہودی تنظیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ صہیونی جیلوں میں نابالغ فلسطینی بچوں کی تعداد 173 تک جا پہنچی ہے۔
انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گذشتہ برس شام میں جاری خانہ جنگی کے دوران وہاں پر موجود 1873 فلسطینی پناہ گزین بھی جام شہادت نوش کرگئے ہیں۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سنہ 2013 کے دوران عراق میں کم از کم 7818 عام شہری اور 1050 سکیورٹی اہلکار پرتشدد واقعات میں ہلاک ہوئے ہیں۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے جبری طور پر لاپتہ کیے جانے والے افراد کے رشتہ داروں کی تنظیم وائس فار مسنگ بلوچ پرسنز نے سال 2013 کے دوران لاپتہ کیے جانے والے افراد اور تشدد زدہ لاشوں کی بر آمد گی سے متعلق فہرست جاری کردی ہے۔
حقوق انسانی کی ایک عالمی تنظیم کے مطابق شام میں سکیورٹی فورسز اور باغیوں کی جانب سے خواتین پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ہاتھوں میں مقتول بلوچ دانشور اور شاعر صبا دشتیاری کی تصویر اور پیروں میں ربڑ کی معمولی سی چپل، وہ کوئٹہ میں قتل کیے گئے لیاری کے رہائشی پروفیسر صبا کی رشتے دار نہیں۔ ان کے گھر سے نہ کوئی لاپتہ ہوا اور نہ کوئی ناخوشگوار واقعے پیش آیا لیکن وہ لاپتہ افراد کے لواحقین […]
اقوامِ متحدہ کے ایک خصوصی نمائندے نے امریکاسے مطالبہ کیاہے کہ وہ پاکستان سمیت دیگرممالک میں ڈرون حملوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے عام شہریوں کے اعدادوشمار منظرعام پرلائے۔
کچھ دنوں پہلے اتر پردیش (یو پی) کی حکومت کی طرف سے ریاستی اور قومی اخبارات میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے سرکاری وظیفے کا ایک اشتہار شائع ہوا تھا۔
بلوچستان کے زلزلے میں سب سے زیادہ متاثرہ علاقے مشکے میں مکانوں اور دفاتر کے ڈھیروں میں مٹی کا ایک اور بھی ڈھیر ہے، یہ ان بیس لڑکیوں کی اجتماعی قبر ہے جو زلزلے کے دوران مدرسے کی عمارت کے ملبے میں دب کر ہلاک ہوئیں۔