سنی آن لائن کی رپورٹ کے مطابق، دارالعلوم مکی زاہدان کے کیمرامین اور فوٹوگرافر عبدالنصیر شہ بخش ولد حاجی عبدالرحیم اور اسامہ شہ بخش ولد مرحوم مولوی محمدرسول کو ہفتہ کی سہ پہر (18 نومبر 2023ء) کو رہا کر دیا گیا۔
عبدالناصر اور اسامہ کو سیکیورٹی فورسز نے رواں سال 27 جون کو زاہدان سے گرفتار کیا تھا اور انہیں تقریباً پانچ ماہ بعد آج ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
عبدالنصیر شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید کے نواسے اور ان کے بھائی کے پوتے ہیں جو دارالعلوم زاہدان میں فوٹوگرافر کے طور پر کام کرتے ہیں۔
آپ کی رائے