کابل(خبرايجنسياں) افغانستان کے صوبہ ارزگان میں اپنے کمانڈر کے حکم پر پولیس نے گیارہ معصوم شہریوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔
نیویارک(ڈی ڈبلیو) اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان نے شام کے لیے خصوصی مندوب کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ ادھر شام میں تشدد کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز بھی مزید کم ازکم پچاس افراد ہلاک کر دیے گئے۔
اسلام آباد(بی بی سی اردو ڈاٹ کام) پاکستان کے مغربی صوبے بلوچستان سے وفاقی کابینہ کے رکن اور حکمران پیپلز پارٹی کے ایک سرکردہ رہنما میر چنگیز خان جمالی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی چار سال سے جنرل مشرف کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور وہ اس تاثر سے ایک حد […]
برما میں بدھ قبائل کے ہاتھوں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے روح فرسا مظالم کے دو ماہ کے بعد اسلامی تعاون تنظیم ‘‘او آئی سی’’ کا آئندہ اتوار کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں مُسلم ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے اور میانمار میں مسلمانوں کےخلاف […]
دمشق(بى بى سى) اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ شام کے دوسرے بڑے شہر حلب میں جاری تشدد کے نتیجے میں شہر سے دو دن میں دو لاکھ افراد نے نقل مکانی کی ہے۔
میران شاہ،مانسہرہ (نیوزایجنسیاں) شمالی وزیرستان میں تازہ امریکی حملوں میں کم از کم سات افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
زاہدان-ایران (سنی آن لائن) ایرانی شہر زاہدان کی سنی علمائے کرام کی کمیونٹی نے بیان جاری کرتے ہوئے برمہ (میانمار) میں جاری مسلمانوں کے قتل عام کی پرزورالفاظ میں مذمت کی۔
دمشق( بى بى سى) امریکہ نے تصدیق کی ہے کہ شام کے مزید دو سفارت کار منحرف ہو گئے ہیں جبکہ شام کے دوسرے بڑے شہر حلب میں سکیورٹی فورسز اور باغیوں میں جاری لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے۔
بغداد(خبر رساں ادارے)عراق میں پیر کو مختلف پرتشدد کارروائیوں کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 91 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، تاہم مختلف خبر رساں ادارے ہلاکتوں کی متضاد اطلاعات دے رہے ہیں۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم”ایمنسٹی انٹرنیشنل” نے الزام لگایا ہے کہ برما کے مغربی صوبہ اراکان میں مسلمان آبادی پر حملوں کے دوران سنگین نوعیت کے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا گیا ہے۔ برمی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کو مسلمانوں کی محصور بستیوں پر حملوں کی کھلی چھٹی دے […]