کابل(ايجنسياں) افغانستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایساف فورسز حملوں میں پانچ نیٹو فوجیوں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔
کراچی(خبررساں ادارے) کراچی کے علاقے نیو کلفٹن میں ریڈ زون میں واقع چینی اور روسی سفارت خانے کے قریب زور دار دھماکہ، دھماکے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس، رینجرز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ ایک رینجرز اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔
نئي دہلي(جنگ نیوز) بھارتي رياست آسام ميں مسلمانوں اورمقامي افرادکے درميان جھڑپوں ميں 11 افراد ہلاک ہوگئے، حالات پر قابو پانے کے ليے فوج کي مدد طلب کرلي گئي.
زاہدان(سنی آن لائن) ممتاز بلوچ عالم دین اور ایرانی بلوچستان کے مرکز زاہدان کے خطیب مولانا عبدالحمیداسماعیلزہی نے گزشتہ ہفتہ دالبندین میں ممتاز سماجی شخصیت سخی دوست محمدجان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے سانحہ ارتحال کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔
خطیب اہل سنت زاہدان شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید اسماعیلزہی دامت برکاتہم نے دارالعلوم زاہدان کی اکیسویں تقریب دستاربندی وختم صحیح بخاری (2012-06-18ء) کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ایران کی اہل سنت برادری اپنے ملک میں اقتدار و مقام کے درپے نہیں بلکہ عزت و کرامت سے جینا چاہتی ہے۔
ایران، زاہدان(سنی آن لائن) ایرانی اہل سنت کے سب سے عظیم ترین دینی ادارہ دارالعلوم زاہدان کے سالانہ جلسہ دستاربندی و ختم صحیح بخاری بروز سوموار 27رجب (18جون 2012ء) کو اہل سنت زاہدان کی مرکزی عیدگاہ میں منعقد ہوگیا۔
سنندج(سنی آن لائن) ایرانی صوبہ کردستان کے ممتاز عالم دین ’کاک عمر شاپری‘ اتوار دس جون 2012ء میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
دمشق(ثناء نیوز) شام میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں خواتین اور بچوں سمیت 83 افراد ہلاک ہو گئے ۔ تنظیم سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز حکومتی فوجیوں کے ہاتھوں شام کے مختلف علاقوں میں 83 افراد مارے گئے ہیں۔ ان میں درعا کے علاقے میں ہلاک ہونے والے […]
مستونگ(جنگ نیوز) ضلع مستونگ ميں کوئٹہ سے نوشکي جانے والي مسافربس کے قريب بم دھماکے کے نتيجے ميں چھ افراد ہلاک جبکہ پچاس زخمي ہوگئے.
کردستان/سنندج(سنی آن لائن) ایران کے انٹیلیجنس ادارہ ’وزارت اطلاعات‘ نے ممتازسنی عالم دین کاک حسن امینی کو طلب کرکے گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی جبکہ انیس جون کو ’ہمدان‘ کی مخصوص عدالت برائے علماء نے انہیں پیشی کا حکم دیا ہے۔