كابل(ايجنسياں) افغانستان میں تعینات اتحادی افواج نے کہا ہے کہ مقامی فوج کی وردی میں ملبوس شخص نے جمعہ کو فائرنگ کرکے نیٹو کے ایک اہلکار کو ہلاک کر دیا۔
کوئٹہ (اے پی پی/جنگ نیوز) کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افرادنے ایس پی سی آئی ڈی پولیس کوئٹہ کو منگل کی صبح فائرنگ کر کے ہلاک کردیا جبکہ ملزمان فرارہوگئے۔پولیس نے ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔
بیجنگ(بی بی سی) عرب ٹی وی چینل الجزیرہ کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے اس کی نامہ نگار کے ویزے کی تجدید سے انکار کے بعد اسے بیجنگ میں اپنا دفتر بند کرنا پڑا ہے۔
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ،خبر ایجنسیاں )پاکستانی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ افغانستان میں اپنی ناکامیوں پر پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتا ہے۔
صنعاء(ايجنسياں) امريکي حکام نے ايک بم قبضے ميں لينے کا دعوي کيا ہے جس کي بنياد پر کہا جارہا ہے کہ يہ بم القاعدہ نے اسامہ بن لادن کي موت کا ايک سال مکمل ہونے پر امريکي طيارے کو تباہ کرنے کے لئے تيار کيا تھا.
انقرہ/دمشق (العربیہ ڈاٹ نیٹ) ترک وزیر اعظم رجب طیب ایردوآن کا شامی مہاجرین سے خطاب میں کہنا ہے کہ ان کی فتح زیادہ دور نہیں جبکہ شامی حکومت ملک میں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہے اور حزب اختلاف نے ان انتخابات کو بشار الاسد کا اقتدار سے چمٹے […]
نائن الیون حملوں کے مرکزی ملزم خالد شیخ محمد سمیت پانچ ملزموں پر باضابطہ فرد جرم عائد کردی گئی ہے تاہم ملزمان نے صحت جرم کی تصدیق یا انکار نہیں کیا اور بالکل خاموش رہے جبکہ ایک ملزم نے جج سے مخاطب ہونے کی کوشش کی تو جج نے کہا کہ انہیں بعد میں موقع […]
تہران(سنی آن لائن) پچیسویں عالمی بک فیئر کے ذمہ داروں نے ایرانی اہل سنت کے دو ممتاز پبلشرز، ’صدیقی‘ اور ’فاروق اعظم‘ پبلکیشنز، کو اپنی پروڈکٹس کی نمائش سے روک دی ہے۔ مذکورہ بک فیئر کا آغاز29اپریل کو ہوا تھا جو دس دنوں تک جاری رہے گا۔
کراچي(جنگ نیوز) کراچي کے علاقے لياري ميں پوليس آپريشن ختم ہونے کے بعد حالات معمول پر آرہے ہيں.دوکانيں کھل گئي ہيں جبکہ علاقہ مکين بھي آزادانہ روز مرہ کے امور انجام دے رہے ہيں.
کابل(ایجنسیاں) مشرقی افغانستان میں پانچ سرحدی پولیس اہلکار اس وقت ہلاک ہوگئے جب گشت کے دوران ان کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم کی زد میں آئی۔