اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں،مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں فائرنگ سے خاتون سمیت مزید3فلسطینی شہید جبکہ11زخمی ہوگئے۔
فلسطین کے مختلف شہروں میں جمعہ کے روز تین فلسطینی قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والوں کا تعلق نابلس، الخلیل اور غزہ سے تھا۔
“العربیہ” کے نامہ نگار نے اپنے مراسلے میں بتایا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کی باب العمود کالونی میں اسرائیلی فوجیوں نے چودہ سالہ لڑکے کا 15 گولیاں مار کر شہید کر دیا۔
یوم غضب پر فلسطینیوں کے حملوں میں3 اسرائیلی شہری ہلاک اور19 زخمی ہوگئے جن میں سے8 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
عالمی اتحاد العلماء نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے پورے عالم اسلام سے فلسطینیوں کی مدد و نصرت کا مطالبہ کیا ہے۔
ترکی میں گزشتہ روز ہونے والے دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 100 افراد کی ہلاکت پر 3 روزہ سوگ منایا جارہا ہے۔
فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف برسرجنگ فلسطینی عوام کی جانب سے دشمن کے خلاف’’انتفاضہ القدس‘‘کے نام سے تحریک بدستور جاری ہے۔
اسرائیلی فوج نے منظم ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں جمعہ کے روز مزید سات فلسطینی شہید، سیکڑوں کو زخمی اور گرفتار کیا گیا ہے۔
لیبیا کے تمام متحارب فریقوں نے طویل مذاکرات کے بعد وزیراعظم فایز السراج کی سربراہی میں نئی قومی حکومت کی تشکیل سے اتفاق کیا ہے۔
عالمی امدادی تنظیم میڈیسنز سانز فرنٹیئرز (ایم ایس ایف) کا کہنا ہے کہ افغانستان کے شہر قندوز کے ہسپتال پر امریکی فضائی حملے کے پانچ دن گزرنے کے بعد اب بھی 33 افراد لاپتہ ہیں جس میں عملے کے افراد بھی شامل ہیں۔