مسجد اقصیٰ کے امام و خطیب الشیخ محمد سلیم نے کہا ہے کہ اسرائیل قبلہ اول کے ‘اسٹیٹس کو’ کو برقرار رکھنے کا اعلان کرکے مقدس مقام کو یہودیوں اور غیرمسلموں کے لے ایک سیاحتی کلب بنانا چاہتا ہے۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین 13 نومبر سے سعودی عرب پہنچنا شروع ہو جائیں گے کیونکہ عام طور پر عمرہ سیزن یکم صفر سے شروع ہوتا ہے اور رمضان المبارک کے آخر تک جاری رہتا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ پچھلے ایک مہینے سے شام میں روسی فوج کی بمباری سے جہاں سیکڑوں عام شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں وہیں ایک لاکھ 20 ہزار شہری اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
اسرائیلی پولیس نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے ایک سرکردہ عالم دین اور قبلہ اول میں درو تدریس کے فرائض انجام دینے والے مبلغ کو حراست میں لے لیا ہے۔
فلسطین میں اکتوبر کے اوائل سے جاری تحریک انتفاضہ کو کچلنے کے لیے اسرائیلی فوج کی وحشیانہ دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔
روس کا کہنا ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد کا اقتدار میں رہنا کلیدی نہیں ہے تاہم یہ فیصلہ کرنا شامی عوام کا کام ہے کہ ان کا حکمران کون ہو۔
قابض اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے سلوان قصبے میں عین اللوزہ کالونی میں واقع ایک جامع مسجد القیعقاع کو شہید کرنے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مسجد حکومت کی اجازت کے بغیر تعمیر کی گئی ہے اور اس کی وجہ سے علاقے میں امن وامان کے قیام […]
ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی جماعت جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی نے پارلیمانی انتخابات میں 50 فیصد نشستیں حاصل کرتے ہوئے سادہ اکثریت حاصل کرلی۔
پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ریلوے ٹریک پر ہونے والے ایک دھماکے میں کم سے کم تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
فلسطین کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے 8 ماہ کے بچے سمیت 2 فلسطینی شہیدہو گئے۔