مشرقی افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں ایک مسجد پر راکٹ گرنے سے چھ افراد ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے۔
یمن میں حوثی شدت پسندوں نے ملک کے وسطی شہر اِب میں دوسرے خلیفہ راشد سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں تعمیر کی گئی جامع مسجد شہید کردی ہے۔
فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں کل جمعہ کے روز اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف “یوم الغضب” منایا گیا اور بڑی تعداد میں شہریوں نے صہیونی ریاست کے خلاف سڑکوں پر نکل پراپنے غم وغصے کا اظہار کیا۔
عالم اسلام کی عظیم شخصیت محدث،مفسر اور عالمی سکالر دارالعلوم حقانیہ کے شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر سید شیر علی شاہ بقضائے الٰہی انتقال کرگئے۔
شام سے ملنے والے اطلاعات کے مطابق باغیوں کے زیرِ اختیار علاقوں میں بمباری سے کم سے کم 80 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
بلوچستان میں امن کے حامی ایک قبائلی رہنما اپنے دیگر چھ ساتھیوں سمیت بم حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
افغان حکام نے تصدیق کی ہے کہ شمالی صوبے تخار کے شہر درقد پر طالبان عسکریت پسندوں نے قبضہ کر لیا ہے۔
فلسطین میں تحریک انتفاضہ کے 28 ایام میں اب تک اسرائیلی دہشت گردی میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 65 ہوگئی ہے جب کہ فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں 11 صہیونی بھی ہلاک ہوگئےہیں۔
مکہ مکرمہ سے حجاج کرام کی واپسی کے بعد مسجد الحرام میں مطاف کے توسیعی کام کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترکی میں ماہرین نے قبلے کی سمت کا تعین کرنے والی جائے نماز متعارف کرادی۔