مصر کی معروف تاریخی درسگاہ جامعہ الازہر کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب نے ایرانی صدر محمود احمدی نژاد سے پر زور دیا ہے کہ وہ “ایران میں اہل سنت کو مکمل حقوق دیدیں اور خلیجی ممالک کے معاملات میں مداخلت سے گریز کرکے بحرین کا برادر ہمسایہ عرب ملک کے طور پر احترام کریں”۔
ایران کے جنوب مشرقی صوبہ سیستان بلوچستان کے شہر زاہدان سے تعلق رکھنے والے ممتازسنی عالم دین مولوی عبداللہ براھویی جمعہ یکم فروری کو نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں فائرنگ کے ایک واقعے میں جامعہ اسلامیہ بنوریہ کے صدر مفتی اور ان کے نائب سمیت تین افراد شہید ہو گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ جمعرات کو شاہراہِ فیصل پر نرسری کے علاقے میں پیش آیا۔
زاہدان میں ایک بڑے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز سنی عالم دین مولانا عبدالحمید نے قوموں کی ترقی کا راز اتحاد و یکجہتی میں قرار دیتے ہوئے کہا مسلم فرقوں میں اتحاد خالی نعروں اور خواہش سے ہاتھ نہیں آسکتا۔ جمعہ پچیس جنوری دوہزار تیرہ میں زاہدان کے سنی مسلمانوں سے خطاب کرتے ہوئے […]
ممتاز سنی عالم حضرت شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے 18جنوری 2013ء میں زندگی کے تمام شعبوں میں نفاذ عدل پر زور دیتے ہوئے کہا: دنیا میں جنگیں لڑی گئیں اور لڑی جارہی ہیں، بدامنی عام ہوچکی ہے اور ہرسو احتجاجی مظاہرے ہوتے ہیں؛ ان سب کی جڑ ناانصافی اور […]
عالم اسلام کے اہم ترین دینی ادارہ جامعۃ الازہر کے شیخ اعظم ڈاکٹر احمد الطیب نے ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات کے دوران ایرانی اہل سنت کی دینی و تعلیمی آزادی کا مطالبہ کیا ہے۔
ایران کے جنوبی صوبہ ہرمزگان کے نامور عالم دین شیخ محمدعلی امینی پانچ جنوری کی شام دارالعلوم زاہدان پہنچے جہاں دو دن قیام کے دوران انہوں نے طلبہ اور اساتذہ سے خطاب کیا۔
ممتازسنی عالم دین شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے خاش شہر میں ایک بڑے مجمع سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی اہل سنت کے مطالبات کی منظوری، ان کی مقدسات کے احترام اور مذہبی آزادی پر زور دیا۔ صوبے کو کسی مخصوص گروہ کے حوالے کرنا غلط پالیسی ہےخطیب اہل سنت زاہدان نے مناصب و عہدوں کی […]
جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد اسلام آباد کے ایک اسپتال میں حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے۔
دسمبر دو ہزار بارہ کے ابتدائی ایام میں ممتازسنی عالم دین شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید دامت برکاتہم نے ایرانی بلوچستان کے جنوبی اور جنوب مغربی علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دورے کی رپورٹ کی دو قسطیں اب تک شائع ہوچکی ہیں۔ اب سفرنامے کی آخری قسط ’سنی آن لائن‘ کے قارئین کی خدمت میں […]