اتوار دوئم دسمبر کو حضرت شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید کا قافلہ ’کہیر‘ سے ’سورو‘ کی جانب روانہ ہوا جہاں ممتاز سنی عالم دین نے طلبہ کی تقریب دستاربندی میں شرکت کی۔
شام سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز ملک کے مختلف حصوں میں سرکاری فوج کے ہاتھوں 392 نہتے شہری جاں بحق ہوئے۔ ملہوکین میں 20 بچے اور 20 خواتین بھی تھیں۔ مقامی کوارڈی نیشن کمیٹیوں نے بتایا کہ 220 شہری حمص کے علاقے دیر بعلبہ میں جان کی بازی رہے۔
زاہدان (سنی آن لائن) شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایرانی اہل سنت کی سب سے بڑی جامع مسجد (مکی) میں خطاب کے دوران دنیا میں اسلام پسندی کے پھیلاؤ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: الحمدللہ آج پوری دنیا میں اسلام پھیل رہاہے اور دنیاکی ایسی جگہوں سے ’اللہ اکبر‘ کے نعرے بلند ہوتے ہیں […]
جمعہ تیس نومبر دوہزاربارہ میں حضرت شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید کا وفد زاہدان سے چابہار روانہ ہوگیا جہاں انہوں نے ’شورائے مدارس اہل سنت سیستان بلوچستان‘ کے اجلاس میں شرکت کی۔ چھ دن کے دورے میں ممتاز عالم دین نے ایران کے جنوبی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اہم ملاقاتیں اور بیانات کیے۔ اس وفد […]
ممتاز سنی عالم دین شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے کہاہے ایران کو متعدد بحرانوں کا سامنا ہے اوراس کثیرالقومی ملک میں جہاں متعدد مسالک وخیالات کے پیروکار رہتے ہیں کسی مخصوص جماعت، مسلک اور نسل کی حکمرانی قومی مفادات کے خلاف ہے۔
خطیب اہل سنت زاہدان شیخ الاسلام مولاناعبدالحمیداسماعیلزہی نے اپنے تیس نومبر کے خطاب عام میں حالیہ اسرائیلی یلغار اور فلسطینی قوم کی کامیاب مزاحمت کیجانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: اقوام متحدہ میں فلسطین کو مبصر رکن کی حیثیت سے دنیا نے قبول کرلیاہے؛ یہ فلسطین کی مکمل آزادی اور فلسطینی عوام کی خواہش کی تکمیل […]
صوبہ سیستان وبلوچستان کے دوردراز اور پس ماندہ علاقوں کے دینی مدارس اور قرآنی مکاتب کے اساتذہ اور علمائے کرام کا مشاورتی جلسہ ہر سال دارالعلوم زاہدان، ایران، میں منعقد ہوتاہے۔ اس سال مذکورہ میٹنگ جامعہ کے احاطے میں واقع جامع مسجدمکی زاہدان میں بدھ سترہ نومبر کو منعقد ہوئی۔
گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی ایران کے مشرقی شہر زاہدان کی یونیورسٹیز کے نئے سنی طلبا دارالعلوم زاہدان میں اکٹھے ہوگئے جہاں آٹھ سو کے قریب طلبا و طالبات نے سالانہ تعارفی جلسے میں شرکت کی۔
میں پھر عجز قلم کا شکار ہوں۔ خیالات بکھرے ہوئے ہیں، دل میں ایک تلاطم سا ہے اور لفظ سجھائی نہیں دے رہے۔ میرے سامنے متحدہ عرب امارات کے معروف اخبار گلف نیوز کا پہلا صفحہ کھلا ہوا ہے۔ اوپر کے پورے نصف صفحے پر ایک بڑی سی تصویر ہے، تصویر میں چار معصوم بچوں […]
زاہدان(سنی آن لائن)ممتازسنی عالم دین مولانا عبدالحمیداسماعیلزہی نے فلسطینی علاقہ ‘غزہ‘ پر حالیہ اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس یلغار کو مشرق وسطی میں جاری آزادی پسند تحریکوں کے بارے میں رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی سازش قرار دی۔