ایرانی صوبہ سیستان بلوچستان کے دینی مدارس سے تعلق رکھنے والے درجنوں طلباء نے ‘عین العلوم گُشت’ (سراوان) کے احاطے میں پندرھواں مقابلہ تقریر، مضمون نگاری، مشاعرہ اور داخلی مجلے میں شرکت کی۔ مذکورہ تقریب کا آغاز بدھ 24 اپریل 3201ء میں ہوا جو اگلے دن تک جاری رہی۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایران کی بحرانی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے ’داخلہ وخارجہ پالیسیوں پر نظرثانی اور ان پالیسیوں کی اصلاح‘ کو ملک بچانے کا واحد راستہ قرار دیا۔
ایرانی صوبہ سیستان بلوچستان کے دینی مدارس کے مہتممین و ذمہ داروں کا رواں برس میں تیسرا اجلاس جامعہ مخزن العلوم خاش میں سترہ اپریل کو منعقد ہوگیا۔
ابتدائیہ:امام غزالی ؒ اسلامی تاریخ کا وہ درخشاں ستارہ ہیں جس کی کرنیں چوتھی صدی ہجری کے وسط میں دنیائے اسلام میں نمودار ہوئیں۔
ممتازسنی عالم دین شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید اسماعیلزہی نے زاہدان شہر کے سنی عوام کے مسئلہ عیدگاہ کی تفصیل بیان کرتے ہوئے اس حوالے سے صوبائی حکام کی غفلت اور رکاوٹ ڈالنے پرانہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
حرف آغاز مذہب اسلام اس دنیا میں اس وقت آیا ہے، جب انسانیت دم توڑ رہی تھی، انسانی ظلم وجور پر ظلم کی تاریخ بھی آنسو بہارہی تھی اور عدل ومساوات کی روح تقریباً عنقا ہوچکی تھی۔
آج کی دنیا میں اسمبلیوں، کونسلوں، میونسپل وارڈوں اور دوسری مجالس اور جماعتوں کے انتخابات میں جمہوریت کے نام پر جو کھیل کھیلا جا رہا ہے کہ زور و زر اور غنڈہ گردی کے سارے طاغوتی وسائل کا استعمال کر کے یہ چند روزہ موہوم اعزاز حاصل کیا جاتا ہے اور اس کے عالم سوز […]
ممتازسنی عالم دین شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایران میں ’’یوم اسلامی جمہوریہ‘‘ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سوال پیش کیا: کیا چونتیس برس کے بعد بھی پوری قوم ’اسلامی جمہوریہ‘ کے ساتھ کھڑی ہے؟ کتنے لوگوں نے اپنی راہیں جدا کردی اورکتنے ساتھ رہ گئے؟
ایرانی اہل سنت کے سب سے بڑے دینی ادارہ ’دارالعلوم زاہدان‘ کی انتظامیہ کی دعوت پر ایران کے مختلف جامعات کے سنی طلبہ اور بعض اساتذہ سات مارچ 2013ء کو زاہدان میں اکٹھے ہوگئےجہاں ’عصرِحاضر؛ اسلامی بیداری، انسانی حرمت، حریت اورمعاشرتی انصاف کادور‘ کے موٹو میں ان کاقومی اجتماع منعقد ہوگیا۔
ایرانی بلوچستان کے بعض مرکزی اور جنوبی علاقوں کا تبلیغی اور دینی دورہ کرتے ہوئے حضرت شیخ الاسلام مولانا عبدالحمیددامت برکاتہم ساتھیوں سمیت سوموار(18فروری) کی صبح ضلع ’نیکشہر‘ کی جانب روانہ ہوئے۔