‘عین العلوم گُشت’ میں پندرھواں مقابلہ تقریر ومضمون نگاری کا انعقاد

‘عین العلوم گُشت’ میں پندرھواں مقابلہ تقریر  ومضمون نگاری کا انعقاد

ایرانی صوبہ سیستان بلوچستان کے دینی مدارس سے تعلق رکھنے والے درجنوں طلباء نے ‘عین العلوم گُشت’ (سراوان) کے احاطے میں پندرھواں مقابلہ تقریر، مضمون نگاری، مشاعرہ اور داخلی مجلے میں شرکت کی۔ مذکورہ تقریب کا آغاز بدھ 24 اپریل  3201ء میں ہوا جو اگلے دن تک جاری رہی۔

’سنت آن لائن‘ کی رپورٹ کے مطابق پندرھواں مقابلہ حسن تقریر  و مضمون نگاری کی تقریب کا آغاز  صوبے کے ممتاز دینی ادارہ “عین العلوم” گشت (سراوان) میں ہوا جس میں طلباء کے علاوہ اساتذہ کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ صوبائی سطح پر منعقد ہونے والے مقابلوں میں فارسی، عربی، بلوچی اور انگریزی زبانوں میں تقاریر اور مقالات پیش کیے گیے۔ اس تقریب کا انعقاد “عین العلوم” گشت (سراوان) اور ’شورائے ہم آہنگی مدارس اہل سنت سیستان بلوچستان‘ کے ذمہ داروں نے کیا۔

چارزبانوں میں تقریروں اور مضامین کے علاوہ دینی نظموں، مشاعرہ اور طلبہ مجلوں کا مقابلہ بھی منعقد ہوا۔ تقریب کے اختتامی پروگرام میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن جیتنے والے طلباء کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔

میزبان جامعہ کے مہتمم شیخ الحدیث مولانا محمدیوسف حسین پور نے شرکائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اہل علم اپنا پیغام اور علوم دوسروں تک زبان اور قلم کے ذریعے منتقل کرسکتے ہیں۔ اسی لیے آپ یہاں موجود ہیں اور اسی مشن کی خاطر محنت اور مشق کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہا: طلباء اور ان کے اساتذہ جان لیں کہ پڑھنا اور پڑھانا معاشرے کیلیے کافی نہیں ہیں؛ اہل علم کو ابلاغ کے نئے طریقوں سے بھی واقف ہونا چاہیے۔  


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں

تازه ترین