ایرانی اہل سنت کے ممتاز دینی ادارہ جامعہ دارالعلوم زاہدان کی چوبیسویں تقریب دستاربندی و ختم بخاری بروز ہفتہ سولہ مئی دوہزار پندرہ کی صبح آغازہوگئی۔
شام میں جاری خانہ جنگی کے حوالے سے انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4 سالوں میں 2014 سب سے زیادہ خونی سال ثابت ہوا جس میں 76 ہزار افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی جانب سے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں کو10 سال پورے ہوگئے، سال 2014ء کے دوران 25 ڈرون حملوں میں 153 افراد ہلاک ہوئے جب کہ اب تک 416 ڈرون حملوں میں ساڑھے 3 ہزار افراد مارے جا چکے ہیں۔
ممتاز پاکستانی عالم دین اور اسلامی سیاست دان شیخ التفسیر مولانا محمدیوسف رحیم یارخانی سے ہماری گفتگو کی پہلی قسط شائع ہوچکی ہے جس پر آپ قارئین نے تبصرہ کرکے اپنی مثبت آراءسے ہمیں آگاہ کیا۔ اس علمی گفتگو کہ دوسری اور آخری قسط اب پیش خدمت ہے۔
ایرانی اہل سنت کے عظیم ترین دینی ادارہ ’دارالعلوم زاہدان‘ کی تیئسویں تقریب دستاربندی و ختم صحیح بخاری ہزاروں افراد کی موجودی میں جمعرات انتیس مئی (انتیس رجب 1435) میں منعقد ہوگئی۔
اہل سنت ایران کی ممتاز دینی وسیاسی شخصیت شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اہل سنت کی آبادی بڑھنے کے حوالے سے بعض شیعہ علما کے دعووں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور اشتعال انگیز قرار دیا۔
سیاست ہو یا علوم اسلامیہ، جہاد ہو یا دعوت و اصلاح معاشرہ، پھر علوم دینیہ میں تفسیر ہو یا حدیث، فقہ ہو یا صرف ونحو، سیاست کا تعلق پاکستان سے متعلق ہو یا دنیا کے کسی اور حصے سے، سب میں وہ پیش پیش ہیں بلکہ امام کی حیثیت رکھتے ہیں۔
اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شام میں گذشتہ تین سال سے جاری خانہ جنگی کے دوران خواتین کی عصمت ریزی اور ان پر جنسی تشدد کے واقعات بھی مسلسل پیش آرہے ہیں۔
حکومتِ پاکستان کا کہنا ہے کہ گذشتہ سات برسوں میں ملک میں فرقہ وارانہ دہشت گردی میں اب تک 2090 افراد مارے جا چکے ہیں لیکن حزب اختلاف نے ان اعداد و شمار کو غلط قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کر دیا ہے۔
چار مغوی ایرانی سرحدی محافظ باثر علماء اہل سنت اور قبائلی عمائدین کی کوششوں کے بعد جمعہ چار اپریل کو رہا ہوگئے۔ رہائی پانے والے اہلکار آج اتوار، چھ اپریل دوہزار چودہ، کو زاہدان پہنچ گئے۔