دسمبر دو ہزار بارہ کے ابتدائی ایام میں ممتازسنی عالم دین شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید دامت برکاتہم نے ایرانی بلوچستان کے جنوبی اور جنوب مغربی علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دورے کی رپورٹ کی دو قسطیں اب تک شائع ہوچکی ہیں۔ اب سفرنامے کی آخری قسط ’سنی آن لائن‘ کے قارئین کی خدمت میں […]
اقوام متحدہ کے آفیشل نے کہا ہے کہ شام میں صدر بشارالاسد کی حکومت کیخلاف مارچ 2011 سے شروع ہونے والی بغاوت میں اب تک ساٹھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
شام میں گذشتہ ساڑھے اکیس ماہ سے صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف جاری عوامی احتجاجی تحریک کے دوران سال 2012ء میں شہریوں کی ہلاکتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اتوار دوئم دسمبر کو حضرت شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید کا قافلہ ’کہیر‘ سے ’سورو‘ کی جانب روانہ ہوا جہاں ممتاز سنی عالم دین نے طلبہ کی تقریب دستاربندی میں شرکت کی۔
جمعہ تیس نومبر دوہزاربارہ میں حضرت شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید کا وفد زاہدان سے چابہار روانہ ہوگیا جہاں انہوں نے ’شورائے مدارس اہل سنت سیستان بلوچستان‘ کے اجلاس میں شرکت کی۔ چھ دن کے دورے میں ممتاز عالم دین نے ایران کے جنوبی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اہم ملاقاتیں اور بیانات کیے۔ اس وفد […]
بھارت کے زیرِانتظام کشمیر میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم بھارتی رضاکاروں نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بائیس سال سے جاری شورش میں فوج، پولیس اور نیم فوجی دستوں کے پانچ سو افسروں اور اہلکاروں پر جنگی جرائم کے الزامات عائد کیے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فرضی جھڑپوں، حراست […]
صوبہ سیستان وبلوچستان کے دوردراز اور پس ماندہ علاقوں کے دینی مدارس اور قرآنی مکاتب کے اساتذہ اور علمائے کرام کا مشاورتی جلسہ ہر سال دارالعلوم زاہدان، ایران، میں منعقد ہوتاہے۔ اس سال مذکورہ میٹنگ جامعہ کے احاطے میں واقع جامع مسجدمکی زاہدان میں بدھ سترہ نومبر کو منعقد ہوئی۔
گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی ایران کے مشرقی شہر زاہدان کی یونیورسٹیز کے نئے سنی طلبا دارالعلوم زاہدان میں اکٹھے ہوگئے جہاں آٹھ سو کے قریب طلبا و طالبات نے سالانہ تعارفی جلسے میں شرکت کی۔
دنیا کی دسویں فوجی قوت ہونے کی حیثیت سے اسرائیل کو دفاعی اعتبار سے ناقابل تسخیر ہونے کا گھمنڈ اپنی جگہ مگر فلسطینی میزائلوں نے چھے روزہ جنگ کے دوران صہیونی فوج کے اس دعوے کی قلعی کھول دی ہے۔
اقوام متحدہ کی خفیہ طور پر منظر عام پر آنے والی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا میں ہونے والی خانہ جنگی میں اقوام متحدہ عام شہریوں کی حفاظت کی ذمہ داری کو پورا کرنے میں ناکام رہی۔