رائے پور (اے ایف پی) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع دانتے واڈا میں ماﺅ نواز علیحدگی پسندوں نے بس بارودی سرنگ سے اڑا دی جس کے نتیجے میں 20 پولیس اہلکاروں سمیت 50 افراد ہلاک ہوگئے۔
سانتیاگو (اے ایف پی) چلی میں دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار پاکستانی سیف الرحمن کو فرد جرم عائد کئے جانے کے بعد رہا کر دیا گیا تاہم وہ چلی نہیں چھوڑ سکے گا اور ہر 2 ہفتے بعد جج کے سامنے پیشی دینا ہوگی۔
نئی دہلی (اے ایف پی) بھارتی حکومت نے القاعدہ سے تعلق کے شبے میں سو تنظیموں پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں دہشت گرد قرار دیدیا۔
اسٹاک ہوم(اے ایف پی)شان رسالت میں گستاخی کا ارتکاب کرنے والے ملعون سویڈش باشندے کے گھر کو آگ لگانے کیلئے حملہ کیا گیا ہے جبکہ مذکورہ ملعون حملے کے وقت گھر میں موجود نہ ہونے کے باعث ایک بار پھر واصل جہنم ہونے سے بچ گیا ہے۔
لندن (BBC) پاکستانی نژاد خاتون بیرنس سعیدہ وارثی کو بدھ کے روز بنائی جانے والے کابینہ میں کنزرویٹیو پارٹی کا چیئرمین پرسن مقرر کیا گیا ہے۔
اسٹاک ہوم(مانیٹرنگ ڈیسک) سوئیڈن کی ایک یونیورسٹی میں گستاخانہ خاکے بنانے والے ایک ملعون کارٹونسٹ پر طالبعلموں نے حملہ کر دیا۔
لندن (ايجنسياں) نو منتخب برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اور نائب وزیراعظم نک کلیگ نے آئندہ پانچ سالوں کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ہمیں آئندہ پانچوں سالوں میں مشکل فیصلے کرنا ہونگے۔
پیرس (ایجنسیاں) فرانس کی پارلیمان نے مسلمان خواتین کے چہرے کے نقاب پر پابندی عاید کرنے کے لیے قرارداد کی متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے جس سے اس ضمن میں قانون کے نفاذ کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
واشنگٹن (BBC) امریکی وزیرِ خارجہ ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت میں ایسے لوگ موجود ہیں جو یہ جانتے ہیں کہ اسامہ بن لادن اور ملا عمر کہاں ہیں اور نائن الیون حملوں کے ذمہ دار افراد کو ان کے کیے کی سزا دلوانے کے لیے پاکستان کو مزید تعاون کرنا چاہیے۔
نیویارک (آن لائن + اے ایف پی) امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے خبردار کیا ہے کہ مستقبل میں ٹائمز سکوائر جیسے واقعہ میں پاکستان سے تعلق پایا گیا تو اسے اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ پاکستان اگرچہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کررہا ہے تاہم اسے مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔ […]