ڈبلن (ایجنسیاں) آئیرلینڈ کی حکومت نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ ڈبلن میں اپنے سفارتخانے میں تعینات ایک سفارتکار کو واپس بلالے۔اس سفارتکار کو جنوری میں حماس کے سرکردہ لیڈر کے قتل کے لیے آئیرلینڈ کے جعلی پاسپورٹس استعمال کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔
بارسلونا (ايجنسياں) اسپین کے دوسرے بڑے شہر بارسلونا میں حجاب پر پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اطلاق موسم گرما کے بعد سے ہوگا۔
واشنگٹن (خبررساں ادارے) امریکی جنرل ڈیوڈ پیٹریاس سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان سے فوجی انخلاء پرایک سوال کا جواب دیتے ہوئیمیزپرگرپڑے اورچند لمحوں بعد کمرہ چھوڑگئے۔
سرینگر (اے ایف پی) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مڑھل فرضی جھڑپ اور کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوںپر تشویش ظاہر کرتے ہوئے بھارت اور حکومت جموں کشمیر پر زور دیا ہے کہ وہ زیر حراست ہلاکتوںکے حوالے سے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اور حراستی گمشدگیوںسے متعلق ورکنگ گروپ […]
نیویارک (ايجنسياں) امریکی عدالت نے پاکستانی نژاد امریکی شہری سید فہد ہاشمی کو القاعدہ کی معاونت کرنے کے الزام میں 15 سال قید کی سزا سنادی ۔
شمال مغربی انگلینڈ کی کاونٹی کمبریا کے شہر وائٹ ہیون میں ایک باون سالہ ٹیسکی ڈرائیور نے اندھا دھند فائرنگ کر کے بارہ افراد کو ہلاک اور پچیس کو زخمی کر دیا ہے۔ زخمیوں میں تین کی حالات انتہائی نازک بتائی جاتی ہیں جبکہ پانچ شدید زخمی ہیں۔
گوئٹے مالا سٹی (خبررساں ادارے) وسطی امریکا کی ریاستوں گوئٹے مالا ، ایل سلواڈوراور ہونڈرس میں سمندری طوفان اگاتھا کے باعث سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 142 ہوگئی جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔
نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت میں جاری شدید بارشوں سے38افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں سے ریاست اترپردیش میں34 جبکہ مقبوضہ کشمیر اور ملک کے دیگرحصوں میں4افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں.
نئی دہلی (اے ایف پی) مقبوضہ کشمیر میں تین بے گناہ جوانوں کو فرضی مقابلے میں شہید کرنے پر ایک فوجی سمیت بھارتی فوج کے ایک میجر سمیت بعض سویلین کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
نیویارک (ایجنسیاں) اقوام متحدہ میں ایک ماہ سے جاری جوہری عدم پھیلاؤ سے متعلق کانفرنس میں مشرق وسطیٰ کو جوہری ہتھیاروں سے پاک خطہ بنانے کی جانب بڑھنے کی تاریخی قرار داد منظور کرلی گئی ہے۔