سرینگر (ایجنسیاں)مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 9روز سے نافذ کرفیو میں جزوی طور پرنرمی کی گئی ہے۔ وادی بھر میں ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں گزشہ9روز کے دوران شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد31 ہو گئی ہے۔
سری نگر(ايجنسياں) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹر نیشنل نے کہا ہے کہ بھارتی فوج بین الاقوامی قانون کے مطابق کام نہیں کررہی ہے ۔ وہ مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین سے نمٹنے کے دوران اپنے وضح کردہ اصولوں کوبھی توڑ دیتی ہے ۔
کشمیر(ايجنسياں) سخت کرفیو کے باوجود، حالیہ ہفتوں میں، وادیٔ کشمیر میں ہزاروں لوگ بھارت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے ، سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ یہ مظاہرے جون میں شروع ہوئے تھے جب ایک نوجوان آنسو گیس کا گولہ لگنے سے ہلاک ہو گیا تھا۔ مظاہروں کو کچلنے کی کوشش میں تشدد میں اور اضافہ […]
نیویارک (ایجنسیاں) امریکا میں ایک معروف یہودی تنظیم نے نیویارک میں نائن الیون حملوں میں تباہ شدہ ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی جگہ گراٶنڈ زیرو پر مسجد اور اسلامی کمیونٹی سنٹر کی تعمیر کے منصوبے کی مخالفت کر دی ہے۔
لندن (بى بى سى) اقوام متحدہ کے ہتھیاروں کے سابق معائنہ کار ہان بلکس کا کہنا ہے کہ عراق پر حملہ غیر قانونی تھا۔ ڈاکٹر بلکس برطانیہ میں عراق کے بارے میں ایک انکوائری کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔
لندن (العربيہ۔نت) مسلم خواتین کے یورپ اور مغرب میں نقاب اوڑھنے پر پابندی کے غلو میں کسی غیر مسلم خاتون کا اپنی بیٹی کے لئے نقاب اختیار کا فیصلہ اور اس پر فخر کا اظہار کسی اچنبھے سے کم نہیں۔ کریسٹا بریمر امریکا کی ایک ایسی ہی غیر مسلم ماں ہیں جو اپنی ایک کم […]
لندن (العربيہ) فرانس میں نقاب کے خلاف مہم کے روح رواں اور فرانسیسی وزیر امیگریشن ایرک بیسون کے بارے میں ذرائع ابلاغ میں یہ قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ وہ ایک مسلمان دو شیزہ سے شادی کے لیے عیسائی مذہب ترک کر کے اسلام قبول کرنے والے ہیں۔
سرینگر (اے ایف پی + آئی این پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور مجاہدین کے درمیان جھڑپ میں لشکر طیبہ کے دو مجاہد شہید جبکہ 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔
مغربی بنگال(بی بی سی) ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال کے ویربھوم ضلع میں دو ٹرینوں کے ٹکراجانے سے کم از کم پچاس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
واشنگٹن (ايجنسياں)امریکی فوج میں خودکشیوں کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے اور پچھلے مہینے سب سے زیادہ32 فوجیوں نے خودکشی کی ۔