لندن (اردوٹائمز) برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈملی بینڈ نے کہا ہے کہ برطانیہ بیت المقدس کوفلسطین کا دارالحکومت بنانے کی حمایت کرتاہے۔
گوانتانامو (منى الشقاقی) گوانتانامو بے میں سب سے کمر عمر قیدی عمر خضر کے مقدمے کی سماعت کل ہو گی۔ عمر خضر کینیڈا کے شہری ہیں اور افغانستان میں گرفتاری کے وقت ان کی عمر صرف پندرہ سال تھی اور امریکا کے زیر انتظام قائم عقوبت خانے میں یہ سب سے کم عمر اسیر ہیں۔
نئی دہلی/اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں اپنی خاتون سفارت کار مادھوری گپتا کوگرفتارکرلیا،فرد جرم عائد کردی گئی۔
پیرس (اے ایف پی) فرانس میں انسداد دہشت گردی کے حکام نے پانچ مشتبہ اسلام پسندوں کو گرفتار کیا ہے جن پر مبینہ طور پر راسخ العقیدہ مسلمانوں کی ویب سائٹس پرجہاد سے متعلق مواد پوسٹ کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
لندن (ثناءنیوز) امریکہ نے طالبان کے خلاف آپریشن کیلئےبرطانوی فوجيوں کو ہلمند سے قندھار بھيجنے کیلئےدباؤ بڑھا ديا ہے ۔
پیرس (بی بی سی) فرانس میں ایک اکتیس سالہ خاتون کو نقاب پہن کر گاڑی چلانے پر بائیس یورو کا جرمانہ کیا گیا ہے۔
تالِن (ايجنسياں) نیٹو کے وزرائے خارجہ نے استونیا کے دارالحکومت میں اپنے اجلاس کے دوران افغانستان کا کنٹرول اِسی سال افغان حکومت کو منتقل کرنے کا کام شروع کرنے سے اتفاق کیا ہے۔
پیرس (اے ایف پی) فرانس کے صدر نکولس سرکوزی نے ملک میں عوامی مقامات پر برقعہ اور نقاب استعمال کرنے پر پابندی کا بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
بگوٹا (ايجنسياں) کولمبیا میں 2 ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے ہیں ۔ ہیلی کاپٹروں کے ٹکرانے کے نتیجے میں ایک جنرل سمیت 6 فوجی ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
واشنگٹن (اردوٹائمز) امریکہ میں 80 فیصد عوام نے صدر بارک اوباما کی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔