چھتیس گڑھ : بس بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی‘0 2 اہلکاروں سمیت0 5 ہلاک

چھتیس گڑھ : بس بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی‘0 2 اہلکاروں سمیت0 5 ہلاک
maoist-attackرائے پور (اے ایف پی) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع دانتے واڈا میں ماﺅ نواز علیحدگی پسندوں نے بس بارودی سرنگ سے اڑا دی جس کے نتیجے میں 20 پولیس اہلکاروں سمیت 50 افراد ہلاک ہوگئے۔

ماﺅ نواز علیحدگی پسندوںکی اپیل پر بھارت کی 5 ریاستوں میں (آج) منگل سے 2 روزہ ہڑتال شروع ہوگی۔ مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ماﺅ نواز علیحدگی پسندوں نے ملک کی پانچ شمالی مشرقی ریاستوں میں (آج) سے 48 گھنٹوں کی ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ ماﺅ نواز باغیوں کے رہنما کشن جی نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف بہار، مغربی بنگال، جھار کھنڈ، اڑیسہ اور چھتیس گڑھ میں دو روزہ ہڑتال کی جائے گی۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں