سعودی عرب کی حکومت کی زیرنگرانی مسجد حرام کی توسیع کے ضمن میں مطاف کی توسیع کا تیسرا اور آخری مرحلہ اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔
اسپین کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ کابل میں واقع ان کے سفارتخانے پر حملہ ہوا ہے۔
فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید تین فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔ جمعہ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں احتجاجی ریلیوں پر صہیونی فوجیوں نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس میں تین فلسطینی شہید ہوئے۔
ترکی کے وزیراعظم احمد داؤد اوگلو نے الزام عاید کیا ہے کہ روسی فوج شمالی شام کے سنی اکثریتی شہر اللاذقیہ میں اہل سنت مسلک کی آبادی کی نسل کشی کا مرتکب ہو رہا ہے۔
افغانستان کے شہر قندھار کے ہوائی اڈے پر شدید لڑائی میں کم از کم نو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
یمن کے صدر عبد ربہ منصور ہادی نے اقوام متحدہ کو بتایا ہے کہ انھوں نے سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد کو 15 دسمبر سے سات روز کے لیے جنگ بندی کے لیے کہ دیا ہے۔اسی روز اقوام متحدہ کی ثالثی میں یمن میں خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات ہوں گے۔
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں منگل کے روز فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہواہے جس کے نتیجے میں کم سےکم 70 فلسطینی شہری زخمی ہوئے ہیں۔
شام کے شہر ایاش میں امریکا کی سربراہی میں اتحادی افواج کی بمباری سے شام کے 3 سرکاری فوجی ہلاک جب کہ 13 زخمی ہوگئے۔
شام میں خانہ جنگی کی تباہ کاریوں سے متاثر ہو کر وزٹ ویزہ پر سعودی عرب پناہ لینے والے شامیوں کو نجی شعبے میں ملازمت کی اجازت ہو گی۔
اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز چار فلسطینی شہید کر دیئے۔ قابض فوج نے دعوی کیا ہے کہ شہید کئے جانے والے فلسطینی اسرائیلی شہریوں اور فوجیوں پر چاقو حملے اور انہیں گاڑی تلے کچلنا چاہتے تھے۔