پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیر اعلٰی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ مستعفی ہوگئے ہیں۔
انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ روس کی جانب سے شام میں کی جانے والے فضائی کارروائیوں میں کم سے کم 200 عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں حوارہ فوجی چوکی کے قریب سے گذرنے والی ایک گاڑی پر اسرائیلی فوجیوں نے حملہ کرکے اس میں سوار ایک فلسطینی لڑکی کو حراست میں لے لیا ہے۔
بگرام ایئربیس کے قریب نیٹو اور افغان فورسز کے مشترکہ گشت پر خود کش حملے کے نتیجے میں نیٹو کے 5 فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
افغانستان کے صوبہ ہلمند میں سیکیورٹی فورسزاورطالبان کے درمیان شدید جھڑپوں میں90 افغان فوجی ہلاک جب کہ افغان فورسز کے آپریشن کلین اپ کے دوران بھی 91 عسکریت پسند مارے گئے۔
شام کے شمال مغربی شہر ادلب میں مبینہ طور پر روس کے لڑاکا طیاروں کی بمباری سے ستر سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے شامی فوج اور روسی فضائیہ پر باغی گروپوں کے خلاف کلسٹر بم استعمال کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔
ملائشیا میں ایک منفرد فضائی کمپنی نے اتوار کے روز صحت افزاء سیاحتی جزیرے لنگ کوائی سے افتتاحی پرواز کی۔ رایانی ائر نامی فضائی کمپنی کی انتظامیہ کا دعوی ہے کہ دوران اسلامی شریعت کے مطابق مسافروں کو حلال کھانا پیش کیا جائے گا۔
فلسطین میں یکم اکتوبر کے بعد سے جاری تحریک انتفاضہ کے کل 12 ویں جمعۃ المبارک کو اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید تین فلسطینی نوجوان شہید ہوئے اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔
افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے ایک اہم ضلعے پر قبضے کے لیے طالبان اور افغان سکیورٹی فورسز کے درمیان جاری جھڑپیں شدت اختیار کرگئی ہیں۔
سعودی عرب میں خواتین کے انتخابات میں حصہ لینے پر عائد پابندی کے خاتمے کے بعد ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میونسپل کونسل کے انتخابات میں خواتین کو منتخب کیا گیا ہے۔