انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے ) کے اس اعلان کے بعد کہ ایران نے دنیا کے چھ طاقت ور ملکوں کے ساتھ معاہدہ کے مطابق اپنے نیوکلیائی پروگراموں میں تخفیف کرلی ہے ، اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے تہران کے خلاف عائد تمام بین الاقوامی پابندیاں ہٹالی۔
یمن میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔
نواحی علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں پولیو مركز كے باہر خودكش حملے میں 14 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 36 افراد زخمی ہوگئے جب کہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
استنبول کے بعد ترکی کے صوبے دیار باقر میں بھی بم دھماکے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 39 افراد زخمی ہوگئے۔
افغان شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب خود کش حملے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ خانہ جنگی سے متاثرہ ملک شام میں غذائی اجناس کی قلت کے بحران میں شدت آتی جارہی ہے جس کے باعث سیکڑوں افراد کے کی زندگی موت کے دھانے پر ہے۔
عراق کے دارالحکومت بغداد میں مسلح افراد کے ایک شاپنگ مال پر حملے میں 18 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔ عراقی سکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ مال پر دھاوا بولنے والے حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
ترکی کے شہر استنبول کے مرکزی سیاحتی مقام سلطان احمد اسکوائر پر دھماکے کے نتیجے میں 9 جرمن شہریوں سمیت 10 افراد ہلاک جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔
شامی فوج اور اس کی اتحادی ملیشیا حزب اللہ کے محاصرے کا شکار قصبے مضایا میں خوراک اور طبی امداد کے انتظار میں مزید پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں
روسی طیاروں کی شام میں عمارت پر فضائی حملے کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔