افغانستان میں امریکی ڈرون حملے اورجھڑپوں میں 3 پاکستانی طالبان اور12 شہری جاں بحق ہوگئے۔
سعودی عرب کی حکومت نے مغرب میں پناہ گزینوں اور مسلمانوں کے خلاف پیدا ہونے والی حالیہ نفرت اور اس کے نتیجے میں دشمنی اور نسل پرستی کے مظاہر پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
دو 17 سالہ اسرائیلی نوجوانوں کو سنہ 2014 میں محمد ابو خضیر نامی فلسطینی نوجوان کو اغوا کر کے زندہ جلانے کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔
شام کے صوبے ادلب کے علاقے اریحا کی مارکیٹ پر روسی فضائی حملے میں کم از کم 40 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
فلسطین میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک اور فلسطینی بچہ جام شہادت نوش کرگیا ہے۔
روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے ترکی پر اقتصادی اور سفری پابندیاں عائد کرتے ہوئے حکم نامے پر دستخط کردیئے ہیں۔
فلسطین کے ممتاز علمائے کرام نے کہا ہے کہ قبلہ اول کا دفاع ہر مسلمان کا مذہبی فریضہ ہے۔ اس کے دفاع کے لیے مسلمانوں کا اپنی جان ومال کی قربانی دینا واجب ہے۔
فلسطین میں یکم اکتوبر 2015 ء کے بعد سے جاری تحریک انتفاضہ القدس کے بعد کل نواں جمعۃ المبارک بھی صہیونی فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی کی نذر ہوا۔
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام دفاع قبلہ اول تمام مقدسات کی حفاظت کے لیے باعزت جدو جہد کررہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی حمایت پوری مسلم امہ اور زندہ ضمیر اقوام کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں منگل کی شام اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 37 فلسطینی شہری زخمی ہوگئے ہیں جب کہ کریک ڈائون میں چھ افراد کو حرات میں لینے کےبعد نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیاہے۔ قبل ازیں غرب اردن سے 21 فلسطینیوں کو گرفتار کیا […]