آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں مسلمان خاتون کو ایک خاتون نے حجاب کی وجہ سے نہ صرف دہشت گرد کہہ کر پکارا بلکہ انھیں زدوکوب بھی کیا۔
سابق وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی اور کورونا وبا کے بہانے مقبوضہ کشمیر کی بند کی گئی بڑی مساجد کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے فوری طور پر کھولا جائے۔
بھارت میں انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے دور حکومت میں ایک اور تاریخی مسجد کو ریاستی غنڈوں نے شہید کردیا۔
بھارت کے مقبوضہ کشمیرپرغاصبانہ قبضے کو2 سال مکمل ہوگئے لیکن آج بھی کشمیریوں کومسلسل ماورائے عدالت قتل، گرفتاریوں اورتشدد کا سامنا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل خبر کے مطابق مبلغ و داعی ماسٹرمحمد عامر (بلبیر سنگھ ) کا انتقال ہوگیا ہے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
کینیڈا کے شہر سسکٹون میں دو چاقو بردار افراد نے حملہ کرکے پاکستانی نژاد مسلم شخص کو شدید زخمی کردیا اور داڑھی بھی مونڈھ دی۔
بھارتی ریاست اترپردیش میں بزرگ مسلمان شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زبردستی داڑھی کاٹنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اسلامک انسٹیٹیوٹ آف ٹورنٹومیں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کرنے والے مرد اورخاتون گرفتارکرلیے گئے۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ لندن میں مسلم خاندان پر حملہ افسوسناک اور دہشتگردی ہے۔
کینیڈا کے جنوبی صوبہ اونٹاریو میں ایک شخص نے پک اپ ٹرک ایک مسلمان خاندان پر چڑھا دیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس نے واقعے کو ‘سوچا سمجھا’ حملہ قرار دیا ہے۔