رپورٹ (نواۓوقت) نیویارک میں فیصل شہزاد کی فوری گرفتاری، اعتراف جرم اور اس کیس میں متعصب بھارتی عناصر کی مداخلت اور پروپیگنڈے نے واقعہ کو مشکوک بنا دیا ۔
بغداد(رپورٹ: جنگ نیوز) عراق جنگ میں اب تک 4394امریکی فوجی ، 1471 امریکی شہری،141 صحافی اور437 اعلیٰ عراقی شخصیات ہلاک کیے جا چکے ہیں. اس جنگ پر کل 721ارب ڈالر خرچ کئے جا چکے ہیں۔
لندن(اردو ٹائمز) برطانیہ میں انتخابی مہم کا رخ مسلمانوں کیخلاف نسلی اور مذہبی تعصب بھڑکانے کی تحریک بن گئی ہے دائیں بازو کے انتہا پسند اور نسل پرست انتخابی مہم کی آڑ میں مسلمانوں اور اسلام کے خلاف نفرت کی آگ کو ہوا دے رہے ہیں ۔
لاہور (رپورٹ: جنگ نیوز) آج پوری دنیا میں آزادی صحافت کا عالمی دن ”آزادانہ معلومات تک رسائی کا حق“ کے عنوان سے منایا جارہا ہے تو 21 ویں صدی کے جدید ترین دور میں بھی صحافت کی آزادی محض دعوؤں اور نعروں تک محدود ہوکر رہ گئی ہے۔
لاہور (رپورٹ: جنگ نیوز) 25مارچ کو آئی ایس آئی کے سابق افسر خالد خواجہ کو اغوا اور بعدازاں قتل کے واقعہ کی تحقیقات کرنے والے پاکستانی حکام کو یقین ہے کہ ”ایشین ٹائیگرز“ دراصل جہادی کشمیری تنظیم حرکت الجہاد الاسلام کا ہی درپردہ نام ہے۔”ایشین ٹائیگرز“نے مغوی افسران اور برطانوی صحافی کی رہائی کے لئے […]
نیویارک (ايجنسياں) پاکستان سمیت12ممالک صحافیوں کے قاتلوں کا سراغ لگانے میں ناکام رہے ہیں ان ممالک کی حکومتیں قاتلوں کی تلاش یا گرفتاری اور ان کے خالاف مقدمات نہیں چلا سکیں۔
زاہدان (رپورٹ: سنی آن لائن) دارالعلوم زاہدان کے شعبہ برائے یونیورسٹی طلباء نے گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی پورے ایران کی یونیورسٹیز سے تعلق رکھنے والے طلباء کیلیے ایک عظیم الشان اجتماع کا انتظام کیا جہاں نامور علمائے کرام اور دانشوروں سے استفادہ کا موقع انہیں میسر آیا۔یہ دوستانہ اور محبت بھری کانفرنس […]
بی بی سی کی ایک تحقیق میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ فلوجہ شہر کے بچوں میں بڑے پیمانے پر پیدائشی خامیاں پائی جا رہی ہیں۔دو ہزار چار ميں امریکی فوج نے دو بڑے آپریشن کی مدد سے فلوجہ میں جاری بغاوت کو دبا دیا تھا۔
قابل ذکر آبادی رکھنے والا دامن Damen ضلع ایرانشہر کا ایک اہم قصبہ ہے جو صوبہ سیستان وبلوچستان کے وسط میں واقع ہے۔ اس بابرکت علاقے نے وقت کے ممتاز علمائے کرام کو تربیت دیکر معاشرے کو قائد و رہنما مہیا کیا ہے۔ جیسا کہ مولانا شمس الدین اور مولانا قمرالدین رحمہمااللہ جن کا عوام […]
زاہدان (سنی آن لائن): شورائے ہم آہنگی مدارس اہل سنت سیستان وبلوچستان سے منسلک دینی مدارس کے منتظمین کا اجلاس دارالعلوم عین العلوم گشت، سراوان میں منعقد ہوا۔