اکثر ممالک صحافیوں کے قاتلوں کے سراغ میں ناکام رہے ہیں ،رپورٹ

اکثر ممالک صحافیوں کے قاتلوں کے سراغ میں ناکام رہے ہیں ،رپورٹ
cameraنیویارک (ايجنسياں) پاکستان سمیت12ممالک صحافیوں کے قاتلوں کا سراغ لگانے میں ناکام رہے ہیں ان ممالک کی حکومتیں قاتلوں کی تلاش یا گرفتاری اور ان کے خالاف مقدمات نہیں چلا سکیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق صحافیوں کے تحفظ کی کمیٹی نے 12ممالک کو سرفہرست رکھا ہے جہاں صحافیوں کو ہلاک کردیا گیا لیکن ان کے قاتلوں کو تلاش نہیں کیا گیا۔تنظیم کی تیسرے سالانہ ترتیب و تدوین کے موقع جاری تفصیلات میں عراق،صومالیہ،فلپائن،سری لنکا، کولمبیا، افغانستان،نیپال،روس، میکسیکو،پاکستان،بنگلادیش اور بھارت شامل ہیں، اس فہرست میں2000سے2009کے واقعات کی درجہ بندی کی گئی جہاں صحافیوں کو فرائض کی انجام دہی کے دوران قتل کردیا گیا اور ان ممالک کی حکومتیں نے یا تو ان کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا یا ان کے خلاف مقدمات چلانے میں ناکام رہیں۔ عراق میں 88صحافیوں کے قاتلوں کا کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا۔فہرست میں ان ممالک کو شامل کیا گیا جہاں پانچ یا اس سے زیادہ صحافیوں کے قاتلوں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں