• شمالی وزیرستان:امریکی ڈرون حملوں میں 29قبائلی شہید

    اشاعت : 03 02 2010 ه.ش

    اسلام آباد(خبررساں ادارے) شمالی وزیرستان میں تازہ امریکی ڈرون حملوں سے شہید ہونے والے افراد کی تعداد 29 ہوگئی ۔  پانچ امریکی جاسوس طیاروں نے مبینہ طور پر پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کے علاقے دیگان میں دو عمارتوں کو نشانہ بنایا۔

    مزید...

  • 5 زیر حراست امریکیوں کا جیل میں تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا الزام

    اشاعت : ه.ش

    سرگودھا(العربیہ.ایجنسیاں) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وسطی شہر سرگودھا میں انٹرنیٹ پر طالبان جنگجوٶں سے روابط کے الزام میں گرفتار پانچ امریکیوں نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر کہا ہے کہ انہیں پاکستانی پولیس اور امریکی ایف بی آئی کے اہلکار دوران حراست تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں، تاکہ […]

    مزید...

  • صدر حامد کرزئی کی سعودی عرب روانگی

    اشاعت : 02 02 2010 ه.ش

    كابل (ايجنسياں) افغانستان کے صدر حامد کرزئی منگل کو سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں جہا ں وہ سعودی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں امن پسند طالبان عسکریت پسندوں کی افغان معاشرے میں سماجی بحالی کے اپنے منصوبے سے انھیں آگاہ کریں گے۔ ان کے وفد میں ملک کے نئے وزیر خارجہ زلمے […]

    مزید...

  • نظام حکومت کوبچانے کیلیے ایک قومی اورمشترکہ حکومت بنائی جائے: مولانا عبدالحمید

    اشاعت : ه.ش

    زاہدان (سنی آنلائن) شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے کہا ہے ایران میں بادشاہی نظام کی جگہ آنے والا سسٹم لوگوں کی رائے اور انتخاب کی وجہ سے اقتدار پر پہنچا، زورزبردستی اور اسلحہ کے سہارے پر”اسلامی جمہوریہ ایران” عوام پر حاکم نہیں ہوا۔ دنیا میں کوئی بھی نظام حکومت اسلحہ کے زور پر باقی نہیں […]

    مزید...

  • عراق: ایک خاتون کی جانب سے خودکش حملے میں 54 افراد ہلاک

    اشاعت : ه.ش

    بغداد (ايجنسياں) عراقی دارالحکومت بغداد کے قریب شاب کے مقام پر ایک خودکش حملے میں کم از کم 54 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ سو سے زائد دیگر افراد زخمی ہیں۔ عراقی حکام کے مطابق یہ دھماکہ ایک خاتون خودکش حملہ آور نے کیا۔

    مزید...

  • کراچی ہلاکتوں میں اضافہ کشیدگی بدستور موجود

    اشاعت : ه.ش

    كراچی (ایجنسیاں) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن اور قصبہ کالونی میں پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری کی تعیناتی کے باوجود پیر اور منگل کی درمیانی شب وقفے وقفے سے فائرنگ کی اطلاعات ملی ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں کم از کم چھ مزید افراد کی ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد […]

    مزید...

  • سری لنکا:اعلیٰ فوجی افسران برطرف

    اشاعت : ه.ش

    کولمبو (بی بی سی) تمل باغیوں کے خلاف کامیاب مہم کے بعد صدر اور فوج کے سربراہ میں اختلافات پیدا ہو گئے تھے.سری لنکا میں کچھ اعلیٰ فوجی افسران کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے برطرف کر دیا گیا ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق مذکورہ افسران جبری ریٹائرمنٹ پر بھیجے گئے ہیں۔

    مزید...

  • القسام بریگیڈ کی متوقع جوابی کارروائی کی وجہ سے اسرائیل میں خوف و ہراس

    اشاعت : 01 02 2010 ه.ش

    مقبوضہ بیت المقدس- (مرکزاطلاعات فلسطین) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے القسام بریگیڈ کی طرف سے اپنے کمانڈر کی شہادت کی متوقع جوابی کارروائی کی وجہ سے اسرائیل میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے-

    مزید...

  • موغادیشو میں الشباب کے حملے، 19 افراد ہلاک ‘ 22 زخمی

    اشاعت : ه.ش

    موغادیشو ‘ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں الشباب کے مزاحمت کاروں نے سرکاری اور امن فوجوں پر بیک وقت کئی حملے کئے جس کے نتیجہ میں 19 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔

    مزید...

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ،9افراد ہلاک

    اشاعت : 31 01 2010 ه.ش

    کراچی(جنگ نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے نتیجہ میں9افراد ہلاک ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں لیاقت آباد، اورنگی ٹاون، قصبہ کالونی، مسلم کالونی سمیت دیگر علاقوں میں فائرنگ کے نتیجہ میں9 افراد ہلاک ہوگئے۔

    مزید...