شامی حکومت نے نان جویں اور پٹرول کی خاطر قطاروں میں کھڑے عوام پر بمباری کے بعد حلب یونیورسٹی کے طلبہ کو اسدی توپخانے کا نشانہ بنا کر اپنے وحشیانہ مظالم کے باب میں ایک نیا اضافہ کیا ہے۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق حملے میں 52 یونیورسٹی طلبہ جاں بحق جبکہ دسویں زخمی ہو […]
تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری نے اسلام آباد میں ہزاروں افراد کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے سات نکاتی ایجنڈے کا آخری نکتہ اسمبلیوں کی تحلیل ہے آور وہ اپنا حق لیے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔ ادھر وزیراعظم پاکستان نے کہا ہے کہ کسی غیر آئینی اقدام […]
خیبر ایجنسی کی باڑہ تحصیل کے علاقے عالم گودر سے اٹھارہ لاشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مار کر ہلاک کی گیا تھا۔ مقامی اور قبائلی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔
پاکستان کی سپریم کورٹ نے کرائے کے بجلی گھروں کے بارے میں ہونے والے معاہدوں کے مقدمے میں وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف سمیت سولہ افراد کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایک بم دھماکے میں ایک پولیس آفسر سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔
عالم اسلام کے اہم ترین دینی ادارہ جامعۃ الازہر کے شیخ اعظم ڈاکٹر احمد الطیب نے ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات کے دوران ایرانی اہل سنت کی دینی و تعلیمی آزادی کا مطالبہ کیا ہے۔
مصر کی ایک عدالت نے ملک کے سابق صدر حسنی مبارک کو دی گئی عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل قبول کرتے ہوئے مقدمے کی دوبارہ سماعت کا حکم دیا ہے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم بلوچستان میں فوج بلانے، ایمرجنسی لگانے اور گورنر راج لگانے کے حق میں نہیں، ان ہائوس تبدیلی لائی جائے تو اس پر غور کیا جا سکتا ہے، یہ حل کا راستہ ہے۔
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد صوبہ بلوچستان میں دو ماہ کے لیے گورنر راج نافذ کر دیا گیا ہے جس کے بعدگورنر بلوچستان ذوالفقار مگسی صوبے کے چیف ایگزیکٹو بن گئے ہیں۔
پاکستان کے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے میں سترہ سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور بائیس زخمی ہوگئے ہیں۔