شام سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز ملک کے مختلف حصوں میں سرکاری فوج کے ہاتھوں 392 نہتے شہری جاں بحق ہوئے۔ ملہوکین میں 20 بچے اور 20 خواتین بھی تھیں۔ مقامی کوارڈی نیشن کمیٹیوں نے بتایا کہ 220 شہری حمص کے علاقے دیر بعلبہ میں جان کی بازی رہے۔
ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مغرب انسداد دہشتگردی کے بہانے اسلامی ممالک پر ڈرون حملے کرکے خواتین اور بچوں سمیت بے گناہ مسلمان کا قتل عام کر رہا ہے۔
مستونگ کے علاقے میں زائرین کی بسوں کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر سکیل پر 5.8 کی شدت سے آنے والے یہ جھٹکے دارالحکومت اسلام آباد میں بھی محسوس کیے گئے۔
شامی حزب اختلاف کے قومی اتحاد کے سربراہ معاذ الخطیب نے روس کی جانب سے امن مذاکرات کے لیے ماسکو آنے کی دعوت کو مسترد کر دیا ہے۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود نے کہا ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن وہ غیر مسلح نہیں ہوں گے۔
عراق کے مغربی صوبہ الانبار میں اہل سنت سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شیعہ وزیر اعظم نوری المالکی کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج جاری رکھا ہوا ہے اور انھوں نے نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔
گزشتہ دس سالوں میں اسرائیل کے 237 فوجی جوان خود کشی کر چکے ہیں۔
پاکستان میں حکام کے مطابق وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں پانچ غیر ملکی شدت پسند جاں بحق ہو گئے ہیں۔
کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈمکان کے کمر ے میں گیس بھر جانے سے دم گھٹنے کے باعث بچے سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔