مصرکےصدرڈاکٹر محمد مرسی نے خبردار کیاہے کہ مالی میں فرانس کی فوجی مداخلت کے باعث پیدا ہونےوالا تنازعہ عرب ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لےسکتا ہے۔
شام کے صوبے حماہ میں خودکش حملوں میں30 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ۔
افغانستان کے دارلحکومت کابل میں پارلیمنٹ روڈ پر بارڈر پولیس کمپلیکس پر خودکش حملہ کیا گیا ہے۔
افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پیر کو ذرائع ابلاغ کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز میں امریکی ڈرون کے ذریعے ایک مکان کو نشانہ بنایا گیا۔
بنگلہ دیش میں حکومتی ٹربیونل نے جماعت اسلامی کے سابق رہنما مولانا عبدالکلام آزاد کو سزائے موت کی سزا سنادی۔
ممتاز سنی عالم حضرت شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے 18جنوری 2013ء میں زندگی کے تمام شعبوں میں نفاذ عدل پر زور دیتے ہوئے کہا: دنیا میں جنگیں لڑی گئیں اور لڑی جارہی ہیں، بدامنی عام ہوچکی ہے اور ہرسو احتجاجی مظاہرے ہوتے ہیں؛ ان سب کی جڑ ناانصافی اور […]
امریکی صدر براک اوباما نے الجزائر کے شمالی صحرا میں واقع گیس فیلڈ پر کارروائی میں تئیس یرغمالی اہلکاروں کی موت کے لیے عسکریت پسندوں کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے صدر زرداری سے استعفے کا مطالبہ کرنے والوں نے مک مکا کر لیا۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں آگ لگنے پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
جنوبی الجزائر کے عین امیناس گیس پلانٹ میں عسکریت پسندوں کی قید سے رہائی پانے والے ایک الجزائری شہری نے العربیہ کو بتایا کہ اغوا کاروں نے خود کو ‘خود کش بمبار’ باور کرایا اور حملے کے وقت وہ فوجی وردی میں تھے اور انہوں نے اپنا منہ نقاب سے ڈھانپ رکھا تھا۔