پاکستان کے اہم تجارتی مرکز کراچی شہر میں جمعے اور ہفتے کو فائرنگ اور اغوا کے بعد قتل کر کے لاشیں پھینکنے کے واقعات میں سنی تحریک اور اہلسنت و الجماعت کے کارکنان اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 17افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ترک وزیرخارجہ احمد داؤد اوغلو نے کہا ہے کہ شامی حکومت کی اپنے ہی شہریوں پر بمباری کو جنگی جرم قرار دیا جائے۔انھوں نے امدادی اداروں کو شام میں خانہ جنگی سے متاثرہ شہریوں تک زیادہ رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
عراق کے شمالی قصبے طوزخرماتو میں اہل تشیع کی ایک مسجد میں خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں پینتیس افراد ہلاک اور ستر سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔
مصر کے مغربی شہر مرسیٰ متروح میں پولیس اور اسمگلروں کے رشتہ داروں کے درمیان جھڑپوں میں46 افراد زخمی ہوگئے۔
شام کے دارالحکومت دمشق کے نواح میں صدر بشار الاسد کی وفادار فوج نے باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں اور ٹینکوں سے گولہ باری کی ہے جبکہ فلسطینی مہاجرین کے کیمپ میں شامی صدر کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپوں کی اطلاعات ملی ہیں۔
کوئٹہ اور اندرون بلوچستان فائرنگ کے مختلف واقعات میں عالم دین مفتی رحمت ﷲ سمیت 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے۔
اردن میں قانون ساز مجلس کے انتخاب کی ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت مخالف اسلامی تحریک نے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔ ان انتخابات کی 7020 اندرون ملک جبکہ 512 بین الاقوامی مبصر نگرانی کر رہے ہیں۔
پاکستان کے صوبہ سندھ میں سینکڑوں بچوں کی جان لینے کے بعد خسرہ کی وباء نے پنجاب کا رخ کر لیا ہے جہاں اس سے اب تک نو بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔
اسرائیل میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے اور انتخابی جائزوں کے مطابق اس مرتبہ بھی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو اقتدار سنبھال سکتے ہیں لیکن ان کی جماعت کو ماضی جیسی اکثریت نہیں مل سکے گی۔
اپنے ملک میں جاری پرتشدد کارروائیوں سے بچنے کی خاطر شام سے ہجرت کرنے والے پناہ گزین ملک چھوڑ کر بھی محفوظ نہیں رہے۔