ایران کے جنوب مشرقی صوبہ سیستان بلوچستان کے شہر زاہدان سے تعلق رکھنے والے ممتازسنی عالم دین مولوی عبداللہ براھویی جمعہ یکم فروری کو نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
عراق کے شمالی شہر کرکوک میں پولیس ہیڈکوارٹرز پر حملے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہو گئے۔
برطانیہ کے جیلوں میں مسلمان قیدیوں کوخنزیرکے گوشت والی مصنوعات کی سپلائی کا انکشاف ہوا ہے۔
فرانس نے ملک سے مبینہ انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے غیر ملکی مبلغین کو ملک بدر کر نے کا فیصلہ کیا ہے.
کالعدم تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) کے ترجمان احسان اللہ احسان نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم حکومت اور سیکیورٹی فورسز سے گفتگو پر آمادہ ہے۔
پاکستان میں رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے مغربی صوبے بلوچستان کے سابق وزیراعلی اور وفاقی وزیر برائےنجکاری جام محمد یوسف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے ہیں۔
میڈیا کی ایک بین الاقوامی تنظیم کا کہنا ہے کہ شمالی مالی میں فرانسیسی اور مالی فوج کی مدد سے اسلام پسندوں کے خلاف کارروائیوں کو میڈیا کی نظروں سے اوجھل رکھا گیا ہے۔ اور اس علاقے میں صحافیوں کی نقل و حمل کو بھی بہت محدود رکھا گیا ہے۔ بعض مقامی اور بین الاقوامی […]
ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں امریکی سفارتخانے کے باہر دھماکےکے نتیجے میں ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک جبکہ کئی افراد زخمی ہو گئے۔
بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کے اپریشن کے دوران کالعدم بلوچ لبریشن آرمی(بی ایل اے) کے کمانڈر سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے۔
صوبہ خیبر پختونخوا میں ہنگو کے علاقے میں بازار میں ہونے والے دھماکے سے کم از کم 82 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔