پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بتایا ہے کہ مجھے پہلے سے خدشہ تھا کچھ ہونے والا ہے، بہن سے کہا تھا صدقہ کرو۔
پاکستان کےصوبہ خیبر پختونخوا کے شہرڈیرہ اسماعیل خان میں مذہبی رواداری کا حیرت انگیزواقعہ رونما ہوا جس میں ہندو جوان کو بچاتے ہوئےدو مسلمانوں نے اپنی جان دے دی۔
ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ اسرائیلی کی جانب سے شام پر فضائی حملے ناقابل برداشت ہیں تاہم عالمی برادری کو بھی شامی فوج کے ہاتھوں معصوم شہریوں کے قتل عام کا نوٹس لینا چاہئے۔
عراق کے مختلف شہروں میں فائرنگ اور بم دھماکوں کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔
صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں سرکاری کارواں پر خودکش حملے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں پولیس تھانہ ڈومیل کے قریب پولیس کے رہائشی مکانات پر ایک کر خودکش دھماکے میں تین افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوئے ہیں۔
پاکستان میں شدت پسندوں کی جانب سے انتخابی سرگرمیوں کو نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ جاری ہے اور منگل کو دو مختلف واقعات میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
شام کے ایک اعلیٰ فوجی عہدے دار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اتوار کو دمشق کے نواح میں فضائی حملے میں تین اہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا اور اس حملے میں صدارتی محل کے نزدیک تعینات بیسیوں ایلیٹ فوجی مارے گئے ہیں۔
ملائیشیا میں 56 سال سے حکمرانی کرنے والے اتحاد “نیشنل فرنٹ” نے پارلیمانی انتخابات میں ایک بار پھر واضح کامیابی حاصل کر لی ہے۔
پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمن گروپ کے انتخابی جلسے میں اسٹیج کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور پارٹی قائدین سمیت 70 سے زائد زخمی بتائے جارہے ہیں۔ دھماکے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔