امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی نے شام کی حکومت کے اپنے شہریوں پر کیمیائی ہتھیاروں کے مبینہ استعمال پر شام کے خلاف فوجی کارروائی کی منظوری دے دی ہے۔
شام کے سابق وزیر دفاع جنرل علی حبیب صدر بشارالاسد کا ساتھ چھوڑ کر پڑوسی ملک ترکی میں چلے گئے ہیں.جنرل علی حبیب شامی صدر کے علوی فرقے کے سرکردہ لیڈر ہیں۔
عراق میں حکام کے مطابق دارالحکومت بغداد میں شعیہ اکثریتی آبادی والے علاقوں میں ہونے والے سلسلہ وار کار بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں کم سے کم 60 افراد ہلاک ہو گئے۔
شام کی مسلح افواج کے پچپن اہلکاروں نے سرکاری ملازمت اور صدربشارالاسد سے وفاداری کا طوق اتار پھینکا ہے اور وہ منحرف ہو کر باغیوں کے ساتھ مل گئے ہیں۔
مصر کی عدالت نے معزول صدر محمد مرسی کے 11 حامیوں کو فوج پر حملہ کرنے اور فسادات کے دوران گرجا گھروں کو جلانے کے الزامات میں عمر قید کی سزا دے دی۔
افغانستان میں موجود ایک نیٹوکمانڈر نے خبردارکیا ہے کہ افغان فوج اور پولیس کو موجودہ دور میں جس طرح کے جانی نقصان کاسامنا ہے وہ ناقابلِ برداشت ہے۔
ایرانی اہل سنت کے سب سے بڑے دینی ادارہ، جامعہ دارالعلوم زاہدان، میں صحیح بخاری کی پہلی حدیث کی قراء ت سے نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگیا، افتتاحی تقریب میں تمام طلبہ واساتذہ نے شرکت کی۔
شام میں اقوام متحدہ کے سفیر مختار لامانی نے خبردار کیا ہے کہ شام میں جاری تشدد ملک کو نسل کشی کی جانب دھکیل رہا ہے۔
شام کے صدر بشارالاسد نے خبردار کیا ہے کہ شام کیخلاف فوجی کارروائی کی گئی تو مشرق وسطیٰ میں جنگ کی آّگ بھڑک سکتی ہے۔
ایران کے ممتاز سنی رہنما، شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید، نے نئی حکومت پر زوردیاہے انصاف سب کیلیے فراہم کرکے پبلک سروسز اور ملازمتوں کی تقسیم میں قومیتوں اور مسلکی اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا خاتمہ کرے۔