اہل سنت والجماعت کراچی کے رہنما علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ سانحہ راولپنڈی اس دور کا کربلاہے ۔
سانحہ راولپنڈی کیخلاف دفاع پاکستان کونسل، وفاق المدارس العربیہ، جمعیت علماءاسلام (س)، اہلسنت و الجماعت، سنی وحدت المسلمین، پاکستان علماءکونسل سمیت مختلف مذہبی جماعتوں اور تنظیموں کی اپیل پر گزشتہ روز ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا۔
کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہداﷲ شاہدنے کہاہے کہ حکیم اﷲ محسودکی ہلاکت کے بعد مذاکرات کسی صورت نہیں ہوسکتے، عمران خان کانیٹو سپلائی بندش کافیصلہ احسن اقدام ہے، منورحسن کاحکیم اﷲ محسودکے حوالے سے بیان مسلمانوں کی ترجمانی ہے۔
انچولی کے علاقے میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں کے نتیجے میں بچے سمیت 7 افراد جاں بحق اور 27 سے زائد زخمی ہوگئے۔
لبنان کے صدر مائیکل سلیمان نے ملک میں آزادانہ روش کے حامل گروپوں بشمول شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو قومی سلامتی کیلیے خطرہ قرار دیا ہے۔ وہ ملک کے 70 ویں یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
تحصیل ٹل میں اسلامی مدرسہ مکتبہ دارالعلوم پر امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
افغانستان کی امن کونسل کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے بدھ کو ایک وفد پاکستان پہنچا ہے جو اہم طالبان کمانڈر ملا برادر سے ملاقات کرے گا۔
عراق کا دارالحکومت متعدد دھماکوں اور فائرنگ سے گونج اٹھا جس کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔
بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ گزشتہ روز 10 منٹ کے دوران 3 بم دھماکوں سے لرز اٹھا جن میں 2 افراد جاں بحق 10 شدید زخمی ہو گئے جبکہ آج ایف سی کی گاڑی پر بم حملہ کیا گیا۔
ایران کی اعلی سیاسی شخصیت محسن رضایی نے خلیفہ ثانی حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی شان میں گستاخی کرکے لاکھوں ایرانی سنی مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے جس پر انہیں سخت ملامت کی جارہی ہے۔