ممتازایرانی سنی عالم دین مولانا عبدالحمید نے جوہری پروگرام پر معاہدے کو خارجی مسائل کے حل کی جانب اہم پیشرفت قرار دیتے ہوئے قومی سطح پر مختلف اقوام وبرادریوں کے مسائل حل کرنے پر زور دیاہے۔
عراق میں فائرنگ اور بم دھماکوں کے مختلف واقعات میں سابق رکن پارلیمنٹ سمیت 51 افراد ہلاک ہو گئے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے چیف جسٹس نے تمام چہروں کو بے نقاب کر دیا ہے ، نواز حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد بلوچوں اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے وعدوں کو بھلا دیا ۔
افغانستان میں شدید لڑائی میں طالبان نے نیٹو جنگی ہیلی کاپٹر مار گرایا،
پاکستانی ٹرانسپورٹروں کی تنظیم آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن نے ڈرائیوروں پر تشدد کے واقعات کے بعد پاکستان سے افغانستان جانے والے تمام سامان کی ترسیل تحفظ فراہم ہونے تک روک دی ہے۔
تہران(سنی آن لائن)سینئر ایرانی سیاستدان محسن رضائی نے اپنے فیس بک پیج پر خلیفہ ثانی حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ کے بارے میں گستاخانہ الفاظ کے استعمال کی نفی کرتے ہوئے فیس بک پر شائع اپنے متنازعہ مواد کو مٹادیاہے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منعقدہ لویا جرگے میں شامل افغان عمائدین نے امریکہ سے سکیورٹی کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔
ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان مذاکرات کے بعد ایران کے متنازع جوہری پروگرام پر معاہدہ طے پا گیا ہے۔
افغانستان میں تعینات کینیڈین فوج کے اہلکاروں کے حوصلے ماند پڑ گئے۔
باب کعبہ اور اس کے پرانے قفل کی 30 سالہ رفاقت اختتام کو پہنچ گئی اور خانہ کعبہ کو ایک گراں قیمت سنہری قفل سے سجا دیا گیا ہے۔