لاپتہ افراد کی بازیابی؛ چیف جسٹس نے تمام چہروں کو بے نقاب کر دیاہے، سیدمنورحسن

لاپتہ افراد کی بازیابی؛ چیف جسٹس نے تمام چہروں کو بے نقاب کر دیاہے، سیدمنورحسن

امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے چیف جسٹس نے تمام چہروں کو بے نقاب کر دیا ہے ، نواز حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد بلوچوں اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے وعدوں کو بھلا دیا ۔

حکمران ظلم اور نا انصافی پر مبنی تاریخ رقم کر رہے ہیں ،جھرلو انتخابات سے جمہوریت کا مذاق اڑانے والے حکمران منتخب ہوئے ۔ بلوچوں کی روایتی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کی شام کراچی پریس کلب کے باہر کراچی سے کوئٹہ تک پیدل سفر کرنے والے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔

سید منور حسن نے پیدل سفر کرنے والے بلوچ مر د وخواتین سے اظہار یکجہتی کیا اور انہیں اپنے تعاون کا یقین دلایا ۔ اس موقع پر ماما قدیر بلوچ ، ڈیفنس آف ہیومین رائٹس کی چیئر پرسن آمنہ مسعود جنجوعہ ، پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی چیئر پرسن غنوی بھٹو ،ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی رعنا فضل، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اور دیگر بھی موجود تھے۔

 امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا کہ اس ملک میں دو تاریخیں ایک ساتھ رقم ہو رہی ہیں ایک وہ جدوجہد پر مبنی تاریخ جسے کوئٹہ سے کراچی پیدل سفر کر کے پاﺅں کو چھالے ڈال کر بلوچ بزرگوں ، ماﺅں ، بہنوں اور معصوم بچوں نے کی ۔ ایک وہ تاریخ ہے جسے ہمارے حکمران رقم کر رہے ہیں جو مکمل طور پر ظلم اور نا انصافی پر مبنی ہے ۔

سید منور حسن کا کہنا تھا کہ بہت سارے لوگوں کو یقین نہیں آتا کہ اتنا طویل سفر کوئی پید ل کیسے طے کر سکتا ہے لیکن ان کا عزم اور حوصلہ ہے اس بات کی بہترین دلیل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آمنہ مسعود جنجوعہ بہادر خاتون ہیں جنہوں یہ تحریک بپا کی اور اس میں اب بلوچ بہنیں اور مائیں بھی شامل ہو چکی ہیں ۔ لاپتہ افراد کے معاملے کو خواتین آگے لے کر بڑھ رہی ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے تمام چہروں کو بے نقاب کر دیا ۔ کینوکہ جب یہ مسئلہ حل ہونے کے قریب جاتا ہے لازما ایجنسیز آڑے آتی ہیں ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ تمام ادارے امریکی حامی بن چکے ہیں اور اس ہی کے اشاروں پر چل رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ بلوچ عوام نے اپنی روایت کو زندہ رکھا اور ڈٹے رہے اس پر میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں ۔ میاں نواز شریف نے اقتدار حاصل کرنے کے لئے لاپتہ افراد کی بازیابی اور بلوچوں کے حقوق دلانے کے وعدے کئے تھے لیکن مجھے یاد نہیں پڑتا کہ انہوں نے کوئی قابل ذکر قدم اٹھایا ہو ۔ یہ کرب میں مبتلا لواحقین رائے ونڈ بھی پہنچے تھے لیکن پھر بھی کوئی شنوائی نہ ہو سکی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ درست اور سچے انتخابات نہیں ہوئے تھے جبھی ایسے حکمران سامنے آئے ۔ جھرلو انتخابات کے نتائج ایسے ہی ہوتے ہیں۔

سید منور حسن نے مسلم لیگ (ن) کے ووٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٓاپ اپنی قیادت تک یہ پیغام پہنچا دیں کہ ملک میں ن لیگ کی مقبولیت کا گراف گرتا جا رہا ہے ۔ ن لیگ کے کارکنان اپنے قائدین کو آئینہ دکھائیں اور منشوری وعدوں کو پورا کرنے کے لئے میاں نواز شریف اور شہباز شریف پر دباﺅ ڈالیں ۔ان کا کہنا تھا کہ آمنہ مسعود جنجوعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے کوئی بھی لائحہ عمل تیار کریں ، چاہے وہ ڈیڈ لائن ہی کیوں نہ ہو ۔ ہم پھر پور طریقے سے ان کا ساتھ دیں گے ۔کیونکہ اب بہتری کے لئے پیشرفت نئے فیصلوں سے ہی ممکن ہے۔

کراچی اپ ڈیٹس


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں

تازه ترین