افغانستان کے صوبہ کنڑ میں کافی عرصے سے روپوش ملا فضل اللہ کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر بننے کے بعد پاکستان آنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور تنظیم کے اندر ہونے والی بعض تبدیلیوں کو ان کی آمد کی تصدیق کے طور پر لیا جا رہا ہے۔
وفاقی شرعی عدالت نے 23 سال بعد تحفظ ناموس رسالت قانون کے تحت سزائے موت کی سزا کے ساتھ درج عمر قید کی سزا کو قانون سے حذف کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں
ڈرون حملوں، توسیع پسندانہ پالیسیوں اور دیگر ممالک کے معاملات میں بے جا مداخلت کے باعث امریکہ کی طاقت اور اہمیت میں کمی،
مصر کی مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ عالم دین علامہ شیخ یوسف القرضاوی جامعہ الازہر کی گورننگ باڈی کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
نائیجیریا میں اسلام پسند عسکریت پسند تنظیم بوکو حرام کے جنگجوؤں کی طرف سے ملک کے شمال مشرقی علاقے میں واقع فضائیہ کے ایک اڈے اور ایک بین الاقوامی ایئر پورٹ پر حملے کے بعد متاثرہ علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
عراق میں گزشتہ روزبھی بم دھماکوںاور شہریوںپر فائرنگ کاسلسلہ جاری رہاجس کے نتیجے میں 23افراد جاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔
امریکہ نے پاکستان کے راستے افغانستان سے سامان کی ترسیل معطل کر دی ہے۔
ایرانی بلوچستان کے سرکردہ عالم دین مولانا عبدالحمید نے کوئٹہ سے کراچی تک بلوچوں کے احتجاجی لانگ مارچ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا لاپتہ افراد کے اہل خانوں کی بات سنیں اور انہیں ’تشفی بخش‘ جواب دیدیں۔
مصر میں مظاہروں پر پابندی کے باوجود معزول صدر محمد مرسی کے حامی سڑکوں پر آگئے، جھڑپوں میں 3 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
سپریم کورٹ نے بلوچستان سے لاپتہ افراد کی گمشدگی کے مقدمے میں نامزد پاکستان فوج کے حاضر سروس برگیڈیئر سمیت انیس افسران اور اہلکاروں کو سی آئی ڈی کوئٹہ کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔