بزرگ عالم دین اور دارالعلوم کراچی کے سینئر استاذ مولانا محمدظاہرشاہ چترالی کل صبح 18 نومبر کو انتقال کرگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
پاکستان کی مختلف ہائی کورٹس سے یہ توقع کی جا رہی ہے کہ وہ آج یعنی منگل کے روز سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمے کے سلسلے میں خصوصی عدالت کے لیے ججوں کے نام سپریم کورٹ کو بھجوائیں گی۔
افغان حکومت نے امریکہ کے ساتھ سکیورٹی کے معاہدے کی ایک اہم شق کو اس وقت مسترد کر دیا ہے جب افغان قبائلی رہنماؤں کے جرگے نے کابل میں چند روز بعد اس پر غور کرنا تھا۔
انسان کی پیدائش کے کیمیائی اور طبیعاتی وجود پر تحقیق کرنے والے امریکی سائنسدانوں نے قرآن کے تصور موت و حیات کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسان کو آسمان سے نازل کیا گیا ہے جبکہ موت کے بعد بھی حیات ہے۔
شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب فوجی اڈے میں بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افسران سمیت 31 فوجی ہلاک ہوگئے۔
افغانستان کے صوبے بلخ کے نائب گورنر خود کش حملے میں بال بال بچ گئے صوبہ زائل سے 6 ٹھیکیداروں کی نعشیں ملی ہیںجنہیں پھانسی دیکر ہلاک کیا گیا ۔
آج مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب منعقد ہوگی۔
کالعدم تحریک طالبان نے دھمکی دی ہے کہ آنے والے دن اور ہفتے ملک کیلیے تباہ کن ہوں گے ہم حکومت اور سیکیورٹی اداروں کو اپنے لیڈر حکیم اللہ محسود کے قتل پر سبق سکھائیں گے۔
وفاق المدارس کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سانحہ راولپنڈی میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ آج لیاقت باغ راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔
افغانستان کے دارالحکومت میں خودکش حملے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جب کہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔