پاکستان کی وفاقی حکومت نے طالبان عسکریت پسندوں کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا سلسلہ اسوقت منقطع کر دیا ہے۔
سعودی عرب کے دورے پر آئی ہوئی پاکستانی نژاد برطانوی وزیر سعیدہ وارثی نے غلافِ کعبہ (کسوہ) کی تیاری کے عمل میں شرکت کی ہے اور انھوں نے بھی ریشمی کپڑے سے تیار کیے جانے والے غلاف پر کشیدہ کاری کی کوشش کی ہے۔
جمعیت علمائے اسلام سمیع الحق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عاصم نے کہا ہے کہ طالبان نے جنگ بندی کا اختیار مولانا سمیع الحق کو دے دیا ہے۔
ڈنمارک نے مسلمانوں اور یہودیوں کے لئے جانور ذبح کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے جس کے بعد مذہبی گروپوں کی جانب سے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
عراق میں 10کاربم دھماکوں کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور84 زخمی ہوگئے۔
پاکستان نے ایران کی جانب سے اپنے مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے پاکستان کی سرحد کے اندر کارروائی کرنے کی دھمکی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے لیبیا کیلیے سفیر طارق متری نے لیبیا کے عسکریت پسندوں کے ساتھ مذاکرات کر کے اس امر پر اتفاق پیدا کیا ہے کہ سیاسی طاقتوں کو تین دن کے اندر سیاسی مسائل حل کرنے کا موقع دیں۔
تحریک طالبان مہمند ایجنسی کی جانب سے اغوا کیے گئے 23 ایف سی اہل کاروں کے قتل کے بعد طالبان اور حکومت کے مذاکرات کھٹائی میں پڑگئے ہیں۔
ایران کے وزیر داخلہ عبد الرضا رحمان نے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے ایرانی سکیورٹی محافظین کو رہا کرانے کےلیے کچھ نہ کیا تو ایران پاکستان میں اپنی فوجی بھیج کر ان کو رہا کرانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
پاکستان کے شمال مغربی شہر پشاور میں افغانستان کی سابق طالبان حکومت کے ایک وزیر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔ طالبان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول ملاّ عبدالرقیب افغان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کے حامی تھے۔