افغانستان کے صوبے کنڑ کے پاکستانی سرحد سے متصل علاقے میں ایک چوکی پر طالبان کے حملے میں 20 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
عراق میں مسلح افراد کی فائرنگ اور عراقی سیکیورٹی فورسزکی ٹارگٹ کلنگ میں 19 افرادہلاک اور29 زخمی ہوگئے۔
طالبان رابطہ کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر جنگ بندی کیلئے تحریری ضمانت دے۔ طالبان کی سیاسی شوریٰ سے جنگ بندی کی تحریری ضمانت لے لوں گا۔
یوکرین کی پارلیمنٹ نے صدر وکٹر یانوکوچ کو برطرف کرکے 25 مئی کو نئے انتخابات کرانے کی قرارداد منظور کرلی جبکہ صدر نے عوامی احتجاج کے باوجود استعفی دینے سے انکار کردیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے نے سعودی ماہرین کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ مکہ مکرمہ میں تعمیراتی منصوبوں کی وجہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جائے ولادت کے مسمار کئے جانے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
عراقی حکومت نے القاعدہ جنگجوئوں کے قتل اورگرفتاری پر 2اور 3کروڑ دینارانعام مقرر کردیا۔
کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی کا اعلان کرنے سے انکار کردیا ہے۔
یوکرین میں پولیس کی جانب سے صدارتی محل کا کنٹرول چھوڑے جانے کے بعد حکومت مخالف مظاہرین نے صدر کی رہائش گاہ اور دفاتر کی عمارتوں میں داخل ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی ٹریفک پولیس نے خواتین کی جانب سے شکایت پر بسوں میں میوزک اور گانا بجانے کے خلاف مہم شروع کر دی ہے۔
لبنان کے دارالحکومت میں ایرانی ثقافتی مرکز کے باہر 2 خود کش بم حملوں کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔