پاکستان کے شمال مغربی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے افغانستان میں نیٹو فوج کے لیے سامان رسد لے جانے والے ٹرکوں پر فائرنگ کر دی ہے جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سوموار کو ضلع کچہری پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری احرار الہند نامی ایک غیر معروف شدت پسند گروپ نے قبول کر لی ہے اور کہا ہے کہ وہ شریعت کے نفاذ تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں جعلی خط پر ایک درجن طالبان قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔
افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے امریکی روزنامے واشنگٹن پوسٹ کے لئے انٹرویو میں امریکی حکومت کے خلاف سخت خفگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان جنگ ان کے ملک کے مفادات میں نہیں لڑی گئی۔
ایرانی اہل سنت کے سرکردہ عالم دین شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے مکہ مکرمہ جانے والے تھے کہ انہیں روک دیاگیا۔
کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ ملک کے اکابرین، علماء کرام کی اپیل، طالبان کمیٹی کے احترام اور اسلام اور ملک کے مفاد میں ایک مہینے کے لیے جنگ بندی کا اعلان کرتے ہیں۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایران کی سرحد سے متصل ضلع کیچ سے فرنٹیئر کور نے گیارہ غیر ملکی افراد کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ بر آمد کر لیا ہے۔
برما میں حکومت نے ملک کی تشدد زدہ ریاست رخائن میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف تنظیم میڈیسن سان فرانٹیئر کو اپنی سرگرمیاں معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔
پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے کوئٹہ سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کے شرکا تقریباً 2500 کلومیٹر کا سفر پیدل طے کرنے کے بعد جمعے کو وفاقی دارالحکومت پہنچ گئے ہیں۔
عراق میں بم دھماکوں اور پرتشدد واقعات میں 37 افراد جاں بحق اور70 سے زائد زخمی ہو گئے۔