مصر میں اخوان المسلمین کے 26 اراکین کو ان کی غیر موجودگی میں پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔
مصر کی ایک تعزیراتی عدالت نے دہشت گرد تنظیم قائم کرنے کے دعوے کے ساتھ اخوان المسلمین کے 26 اراکین کو ان کی غیر حاضری میں پھانسی کی سزا سنائی ہے۔
ان 26 افراد پر نہر سویز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کے لئے دہشت گرد تنظیم بنانے کے الزام میں عدالتی کاروائی کی جا رہی تھی۔
مقدمے کے اختتام پر ملزمین کو ان کی غیر موجودگی میں پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔
ملزمین پر عائد الزامات میں بم حملوں کی تیاری میں ہونا، فوجی مقامات کی نگرانی کرنا اور آتشی اسلحہ رکھنا شامل ہیں۔
ٹی آر ٹی اردو

آپ کی رائے