زاہدان (سنی آن لائن) ممتاز سنی عالم دین نے ایرانی بلوچستان کے صدرمقام زاہدان کے گردونواح میں بعض عام شہریوں کے گھروں کو سرکاری محکموں کی جانب سے مسمار کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سردی میں لوگوں کے گھروں کی تخریب کو غلط اقدام قرار دیا۔
مانٹریال کی خاتون رانیہ علاؤ جسے کیوبیک کی عدالت کی جج نے اس کے حجاب اتارے بغیر کیس کی سماعت کرنے سے انکار کر دیا تھا کورٹ آف اپیل میں پیش ہو رہی ہے۔
شام کے شورش زدہ شہر حلب پر سرکاری فوج اور اس کی معاون روسی فوج کے جنگی طیاروں نے تازہ وحشیانہ بمباری کرکے نماز جمعہ کی ادائی کے لیے مسجد میں موجود نمازیوں پر بم گرادیے جس کے نتیجے میں کم سے کم 50 شہری شہید اور دسیوں زخمی ہوگئے۔
اقوام متحدہ نے میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی افواج روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام کر رہی ہیں۔
امریکہ میں ایک اسٹور میں حجاب پہنی ایک خاتون کو ایک دیگر گاہک نے دہشت گرد کہہ کر خطاب کیا اور ملک سے باہر چلے جانے کو کہا۔
زاہدان (سنی آن لائن) اہل سنت ایران کے ممتاز عالم دین مولانا عبدالحمید نے صومالی صدر ’حسن شیخ محمود‘ اور ایرانی وزیر خارجہ ’محمد جواد ظریف‘ کو خط لکھتے ہوئے ایرانی بلوچ ماہی گیروں اور ملاحوں کی رہائی کے لیے کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ کیا۔
شام کے شمالی شہر حلب کے مشرقی حصے پر فضائی بمباری اور گولہ باری سے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک ماں اور اس کے بچے سمیت اکیس افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے خدشات دور کرنے کیلیے مشاورتی تنظیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
میانمار میں ریاست رخائن اور دیگر علاقوں میں فوج کے آپریشن کے دوران روہنگیا مسلمانوں کے ایک ہزار سے زائد گھر تباہ کیے گئے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت کے کہنا ہے کہ حلب میں اب تک ہونے والی شدید بمباری کے نتیجے میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں طبی سہولیات ختم ہو چکی ہیں۔