عراق میں شامی سرحد کے نزدیک واقع علاقے القائم پر فضائی حملہ کرنے والوں کی شناخت کی تصدیق نہیں ہوسکی اور اس سلسلے میں متضاد خبریں موصول ہو رہی ہیں۔
شام کے شمالی شہر حلب کے مشرقی حصوں پر تباہ کن فضائی حملے کسی تعطل کے بغیر جاری ہیں جبکہ حلب میں انسانی المیہ رونما ہونے سے بچانے کے لیے عالمی سطح پرمذاکرات کا سلسلہ جاری ہے مگر ان میں کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی مسلسل جنگوں اور جان لیوا معاشی پابندیوں کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی جسمانی طور پر معذور ہوچکے ہیں۔
پاکستان میں کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کے بانی مولانا حق نواز جھنگوی کے بیٹے مولانا مسرور جھنگوی پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے ہیں.
ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کو وارننگ دی ہے کہ اگر اس نے اذان دینے پر پابندی لگائی تو سنگین نتائج برآمد ہونگے۔
ہالینڈ میں مخصوص مقامات پر خواتین کے برقعہ اور نقاب کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ شامی افواج کی مشرقی شہر حلب میں باغیوں کے زیرِ قبضہ علاقوں کی جانب پیش قدمی کے باعث کم سے کم 16 ہزار شہری بے گھر ہو گئے ہیں۔
سابق امریکی صدر جمی کارٹر نے جنوری میں سبکدوش ہونے والے صدر براک اوباما سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی مدت ختم ہونے سے قبل فلسطین کو بطور علیحدہ ریاست کو تسلیم کریں۔
مقبوضہ فلسطین سے موصولہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن کے علاقے جنین کے قصبے یعبد سے تعلق رکھنے والی ایک فلسطینی لڑکی کو اس وقت عدالتی احاطے سے گرفتار کر لیا گیا جب اس کے بھائی کے کیس کی سماعت جاری تھی۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا کی تین مساجد میں دھمکی اور نفرت انگیز خطوط بھیجے گئے اور ان میں سے ایک خط میں مسلمانوں کو ڈیول(شیطان) قرار دیتے ہوئے امریکا چھوڑنے کو کہا گیا ہے۔