گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کھڑے جہاز کے آئل ٹینک میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی جب کہ متعدد افراد زخمی ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔
آزادی وطن کے بعد پہلی بار مسلم پرنسل لا ء کو اتنا سخت چیلنج درپیش ہے نیزیہ وقت جذبات اور اشتعال میںآنے کا نہیں بلکہ صبر و تحمل کیساتھ قانونی لڑائی کو انجام تک پہونچانے کا ہے اور اس کے لیے مسلمانوں میں بیداری لانا وقت کی اہم ضرورت ہے جسکے لئے علماء کرام کو […]
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے دھرنے کا اعلان واپس لیتے ہوئے آج یوم تشکر منانے کا اعلان کردیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت ’یونیسکو‘ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کا دعویٰ باطل قرار دیے جانے کے رد عمل میں اسرائیل نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتقامی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اتوار کی شام ایک فلسطینی نوجوان نے اپنی گاڑی کی ٹکر سے تین اسرائیلی فوجی زخمی کردیے۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔
معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہاکہ الطاف حسین سے جان چھوٹی تو عمران خان نے وہ خلاءپرکردیا ,مجھے یقین ہے کہ لاتعداد لوگ ان کی روز روز کی الزام تراشیوں سے پریشان ہوگئے ہیں.انہوں کہا کہ عمران خان کو بار بار یہ باتیں دہرانے کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے شام میں اسکول پر بمباری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حملے کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔
اسرائیلی پراسیکیوٹر نے زیرحراست ایک 17 سالہ فلسطینی لڑکی پر پندرہ سال قید کی فرد جرم عاید کرنے کے لیے کوشاں ہے اور فلسطینی لڑکی کے خلاف مرکزی عدالت میں جاری مقدمہ میں اسے پندرہ سال تک قید کی سزا سنانے کی سفارش کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
تہران (سنی آن لائن) ایرانی مجلس شورا کے اہل سنت نمائندوں نے اپنے دینی رہ نما شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید سے تہران میں ملاقات کرکے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔