واشنگٹن (جنگ نیوز) افغانستان میں امریکی اور نیٹو فورسز کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے خبردار کیا ہے کہ اگر فلوریڈا میں مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید کو جلانے کے منصوبے پر عمل کیا گیا تو اِس کے بیرونِ ملک امریکی فوج پر خطرناک اثرات ہوسکتے ہیں۔
ڈبلن(ایجنسیاں) آئر لینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں مظاہرین نے سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلئیرکی یادداشتوں پر مبنی سوانح عمری کی تقریب رونمائی کے سلسلہ میں آمد کے موقع پر جوتوں اور انڈوں سے تواضع کر دی ہے۔
واشنگٹن (خبررساں ادارے) بدنام زمانہ امریکی سیکورٹی کمپنی بلیک واٹر نے امریکی حکومت کے ٹھیکوں میں لاکھوں ڈالر حاصل کرنے کی غرض سے 30 سے زائد ذیلی کمپنیوں یا ذیلی اداروں کا ایک جال تیارکرلیا ہے۔
واشنگٹن(خبررساں ادارے) امریکہ نے پاکستانی طالبان کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی بلیک لسٹ میں شامل کر دیا ہے۔ اِس طرح، اِس گروپ کے اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں اور ان کے ارکان کو امریکہ کے سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
واشنگٹن(ايجنسياں) امریکہ میں سینٹکام کے دورے پر جانے والے پاک فوج کے وفد کو ایئر پورٹ پر جہاز سے اتا ر کر پو چھ گچھ کی گئی ۔واقعے کیخلاف فوجی حکام نے سینٹکام کے اجلاس میں شرکت نہیں کی. واقعہ ڈیلاس ایئر پورٹ پر پیش آیا ۔
سری نگر (اے ایف پی ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 10 نوجوان شہید ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر میں کنٹرول لائن کے قریب پیش آیا ۔
كيليفورنيا (ايكنا) امريكہ كی رياست كيليفورنيا میں پہلی اسلامی يونيورسٹی نے باقاعدہ كام شروع كر ديا ہے۔
واشنگٹن(العربيہ۔نیٹ) ایتھوپیائی حکومت کی جانب سے اسلام کی پہلی ہجرت کے مقام پر یادگاری مسجد تعمیر کرنے کی اجازت دینے سے انکار کے بعد ایتھوپیا کے مسلمانوں نے امریکا میں پہلی ہجرت کی یاد میں مسجد اور کمیونٹی سینٹر تعمیر کر لیا۔ مسجد کی تعمیر اسلام کی پہلی ہجرت کی یاد اور ایتھوپیا ئی حکومت […]
واشنگٹن(العربیہ۔نیٹ) امریکا کی مرکزی خفیہ ایجنسی سی آئی اے افغان صدر حامد کرزئی کی انتظامیہ کے متعدد عہدے داروں کو معلومات اور اہم رازوں کے حصول کے عوض رقوم ادا کر رہی ہے۔
نیویارک(خبررساں ادارے) امریکی شہر نیویارک کے مئیر مائیکل بلوم برگ نے متنازعہ مسجد اور اسلامک سینٹر پارک 51کی تعمیر کے حمایتوں کے ساتھ افطار کیا۔نیویارک کے مئیر بلوم برگ نے سلانہ افطار میں پارک 51 کی مسجد کے حمایتوں کو افطار بھی دعوت دی۔انہوں نے اس موقع پر اس مسجد کی تعمیر کے بارے میں […]