پاکستانی طالبان امریکہ کی دہشت گردی کی بلیک لسٹ میں شامل

پاکستانی طالبان امریکہ کی دہشت گردی کی بلیک لسٹ میں شامل
pk-talibanواشنگٹن(خبررساں ادارے) امریکہ نے پاکستانی طالبان کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی  بلیک لسٹ میں شامل کر دیا ہے۔ اِس طرح،  اِس گروپ کے اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں اور ان کے ارکان کو امریکہ کے سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ایکبیان میں وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نے کہا کہ گروپ جوتحریک ِ طالبان  یا ٹی ٹی پی کے نام سے جانا جاتا ہے،  اِس فہرست میں درج ہونے کی شرائط پوری کرتا ہے۔  اِس  معاملے کا اندراج آج حکومت کی فیڈرل رجسٹری  یعنی سرکاری ڈیلی جرنل میں شائع ہوا۔
امریکی قانون ساز اِس بات کے اعلان  پر زور دیتے رہے ہیں، جس کے باعث امریکیوں کے لیے پاکستانی طالبان کو کسی قسم کی مادی اعانت کی فراہمی  غیر قانونی حرکت  کے زمرے میں آئے گی۔ اِس گروپ نے پاکستان میں کیے گئے کئی ایک ہولناک حملوں اور نیو یارک سٹی کے ٹائمز اسکوائر میں کار کا خودکش حملہ کرنے کی  ناکام کوشش کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں