نیویارک(ایجنسیاں) غزہ امدادی قافلے پر اسرائیلی حملے کی تحقیقات کرنے والی اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل نے کہا ہے کہ اسرائیلی کمانڈوز قتلِ عمد میں ملوث ہیں اور ان کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔
نیویارک (مرکز اطلاعات فلسطین) نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے جاری اجلاس کی سائیڈ لائن پر ترک صدر عبداللہ گل اور اسرائیلی صدر شمعون پیریز کے درمیان ہونے والی ملاقات منسوخ کردیی گئی، اسرائیل کو بتائی گئی منسوخی کی وجہ ترک صدر کی دیگر میٹنگز میں شرکت کی بنا پر وقت کی قلت […]
واشنگٹن(العربیہ) امریکا میں ریاست فلوریڈا کے ایک عیسائی پادری کی جانب سے گیارہ ستمبر سنہ 2001ء کے واقعات کی نویں برسی پرقرآن کریم کے نسخے نذرآتش کرنے کی دھمکی کے بعد غیر مسلم شہریوں کے اسلام کی طرف میلان میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔
برلن(ايجنسياں) جرمنی کی شمال مغربی ریاست لوئر سیکسونی میں یورپ میں بڑھتے ہوئے اسلام مخالف جذبات کے توڑ کے لیے آئندہ تعلیمی سال سے سکولوں میں اسلام کی تعلیم دی جائے گی۔
لندن(ایجنسیاں) پاکستان کی ایک لسانی سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کو لندن میں قتل کر دیا گیا ہے، جہاں وہ گزشتہ 18 برس سے مقیم تھے۔ لندن پولیس اور متحدہ قومی موومنٹ نے بھی تصدیق کر دی ہے۔
سری نگر(ايجنسياں) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ پولیس کی فائرنگ سے شہید ہونے والے بے گناہ اور معصوم کشمیریوں کی تعداد 18 ہوگئی۔گزشتہ روز پولیس کی فائرنگ سے جے کے ایل ایف کے ضلعی صدر سمیت چودہ کشمیری شہید کردیئے گئے تھے۔
انتہا پسند امریکی پادری کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے منصوبے کی امریکا، یورپی یونین اور ویٹی کن سٹی سمیت دنیا بھر میں مذمت کی گئی ہے۔
ولاڈیکوز (ايجنسياں)روس کے جنوبی شہر میں دھماکے سے پندرہ افراد ہلاک اور ساٹھ سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔دھماکے سے کئی عمارتوں اور قریب کھڑی گاڑیو ں کو نقصان پہنچاہے۔
فلوريڈا (ایجنسیاں) امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر جنوییسل میں حکام نے سیکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے ہیں۔ یہ اقدام ایک غیر معروف پادری ٹیری جونزکی جانب سے نائن الیون کے واقعات کی نویں برسی کے موقع پر قرآن کریم کو نذر آتش کرنے کے اعلان کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
سرینگر (اے ایف پی،اے پی) مقبوضہ کشمیر میں فورسز نے بھارت مخالف مظاہرین پراندھا دھند فائرنگ کرکے مزید 3 بیگناہ کشمیریوں کو شہید اور 18 کوشدیدزخمی کردیاہے۔