پرسٹینا(بى بى سى) کوسوو میں سربیا سے آزادی کے تین سال بعد منعقد ہونے والے پہلے پارلیمانی انتخابات میں وزیراعظم ہاشم تھاچی نے فتح حاصل کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔انہوں نے یہ اعلان اپنے حامیوں سے خطاب کے دوران کیا۔
واشنگٹن (ایجنسیاں+نیشن رپورٹ) وکی لیکس کے تازہ انکشافات میں کہا گیا کہ امریکہ نے بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیموں کو القاعدہ و طالبان سے بھی بڑھ کر عالمی و علاقائی امن کیلئے خطرہ قرار دیا تھا.
نئی دہلی (آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں مندر کے باہر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 7غیر ملکیوں سمیت 40افراد زخمی ہوگئے۔
لندن(خبررساں ادارے) دنیا بھر میں تہلکہ خیر انکشافات کرنے والی ویب سائٹ وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
واشنگٹن(بی بی سی) وکی لیکس نے دنیا بھر میں اہم تنصیبات کی ایک ایسی فہرست جاری کی ہے جنہیں امریکی اپنی قومی سلامتی کے لیے اہم قرار دیتا ہے۔ فروری سن دو ہزار نو کو امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے دنیا بھر میں اپنے سفارتخانوں سے کہا تھا کہ وہ تمام ایسی تنصیبات کی فہرست تیار […]
لندن(بى بى سى) وکی لیکس کے بانی جولین اسانش کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہ ہمیشہ سے شکی اور خبطی ہیں۔ان کے متعلق اس طرح کے خیالات اس سے پہلے بھی تھے جب وہ اتنے مطلوب نہیں تھے۔
واشنگٹن(خبررساں ادارے) امریکی ویب سائٹ وکی لیکس کے انکشافات نے جہاں دنیا بھر میں کھلبلی مچائی ہے وہیں امریکا میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ویب سائٹ کے مالک پر مقدمہ چلانے کا مطالبہ کردیا۔ کینیڈا کے ماتھے پر بھی بل پڑ گئے ہیں۔
لندن(فارن ڈیسک) فرانس اور برطانیہ میں مسلمانوں کے ساتھ سخت امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔ فرانس میں کیے گئے سروے کے مطابق روزگار کے لیے درخواست دینے والے مسلمانوں کو تعصب کا سامناکرنا پڑتا ہے۔
لندن(جنگ نیوز) برطانوی مسلمانوں کے لیے پہلی بار لندن میں ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ Ten Downing Street کے دروازے کھل گئے۔ برطانوی وزیر اعظم مسلمانوں کے ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔اس تقریب میں سعیدہ وارثی، نائب وزیر اعظم نک کلیگ اور کابینہ کے ارکان نے شرکت کی۔
نوم پنھ (ایجنسیاں) کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پنھ میں ایک فیسٹیول کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 345 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق بیشتر اموات دَم گھٹنے کے باعث ہوئیں جبکہ چار سو سے زائد افراد زخمی ہیں۔